
نئی دہلی، 03 فروری (ہ س)۔ ملک میں اولمپک کھیلوں کی شوٹنگ سے متعلق گورننگ ادارے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن آف انڈیا (این آر اے آئی) نے منگل کو اعلان کیا کہ نئی دہلی نے ایشین رائفل-پستول چیمپئن شپ 2027 کے میزبانی کے حقوق حاصل کر لیے ہیں۔ اس باوقار براعظمی ٹورنامنٹ میں لاس اینجلس2028 سمر اولمپک گیمز کے لئے آٹھ کوٹہ پوزیشن داو¿ پر ہوں گی۔
ایشین شوٹنگ کنفیڈریشن (اے ایس سی ) کے جنرل سکریٹری انجینئر دوئیز الطائیبی نے 2 فروری کو این آر اے آئی کے صدر کالیکیش نارائن سنگھ دیو کو لکھے ایک خط میں اس کی تصدیق کی۔ یہ مسلسل دوسرا موقع ہو گا جب ہندوستان رائفل اور پستول کے مقابلوں کے لیے اس اعلی براعظمی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔
اس کھیل کے عالمی اعلی ترین ادارے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن ( آئی ایس ایس ایف) نے پہلے ہی ہندوستان کو اپریل 2027 میں نئی دہلی میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ رائفل/پستول/ شاٹ گن کی میزبانی کا حق دیا ہے، جس میں کل 12 ایل اے 28 کوٹہ پوزیشن دستیاب ہیں۔
اس اہم کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے،این آر اے آئی کے صدر کالیکیش نارائن سنگھ دیو نے کہا، ”یہ ہمارے ہندوستانی نشانے بازوں کے لیے ایل اے 2028 کی راہ میں ایک بڑی حوصلہ افزائی ہوگی ، کیونکہ اب انہیں سال بھر میں گھریلو فائدے کے ساتھ دو ایسے ایونٹس دستیاب ہوں گے جس میں وہ کوٹہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ رائفل اور پستول کے نشانے بازوں کے لیے اور بھی حوصلہ افزا ہے۔ این آر اے آئی کے جنرل سکریٹری انجینئر الطیبی اوران کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہے،جنہوں نے عالمی سطح کے شوٹنگ مقابلوں کی میزبانی کرنے کی ہندوستان کی صلاحیت پر مسلسل اعتماد ظاہر کیا ہے۔“
این آر اے آئی کے جنرل سکریٹری جنرل پون کمار سنگھ نے کہا،”یہ کامیابی پوری این آر اے آئی ٹیم کی انتھک کوششوں کا نتیجہ ہے اور میں سب سے پہلے اس بڑی کامیابی کے لیے سب کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔ اس کے علاوہ ، ہمیں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا، وزارت کھیل اور حکومت ہند کے مختلف محکموں اور ایجنسیوں سے ملا زبردست تعاون ، ہندوستان عالمی سطح کے شوٹنگ کے مقابلے میں دنیا کے سب سے پسندیدہ مقامات کے طور پر قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہاہے۔ ہمیں امید ہے کہ اگلے سال دو بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے ساتھ ہم اس پوزیشن کو مزید مضبوط کرٰں گے ۔
ہندوستان آہستہ آہستہ لیکن یقینی طور پر کھیلوں کی شوٹنگ کے عالمی مرکزوں میں سے ایک بنتا جا رہا ہے۔ پیرس 2024 اولمپکس کے بعد — جہاں ہندوستانی نشانے بازوں نے ملک کے کل تمغوں میں سے تین، یعنی آدھے تمغے جیتے- ڈاکٹر کرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں باقاعدگی سے اعلیٰ بین الاقوامی مقابلوں کی میزبانی کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد