
تہران،24فروری(ہ س)۔سرکاری میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کا ایک ہیلی کاپٹر منگل کو وسطی صوبہ اصفہان کی ایک فروٹ منڈی میں گر کر تباہ ہو گیا جس میں پائلٹ، معاون پائلٹ اور دو تاجر ہلاک ہو گئے۔
اطلاعات میں مزید کہا گیا کہ ہیلی کاپٹر درچہ شہر میں گرا جس کی وجہ سے آگ لگ گئی اور محکمہ ہنگامی خدمات نے اسے بجھایا۔ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کا فضائی تحفظ کا ریکارڈ خراب ہے اور بار بار حادثات ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ہوائی جہاز 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے خریدے گئے تھے اور مرمت کے لیے اصل پرزہ جات کی کمی ہے۔
گذشتہ ہفتے بھی ایران کی باقاعدہ فضائیہ سے تعلق رکھنے والا ایک امریکی ساختہ ایف-فور لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی صوبہ ہمدان میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں ایک پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan