عالیہ بھٹ کابافٹا ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ
بافٹا ایوارڈز 2026 کے ریڈ کارپٹ پر بھارتی سنیما کی چمک واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی، جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بین الاقوامی اسٹیج پر خصوصی شرکت کی۔ عالیہ بھٹ نے لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہ پر وقار تقریب میں بطور پریزینٹر شرکت کی اور اپنے
عالیہ بھٹ کابافٹا ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ


بافٹا ایوارڈز 2026 کے ریڈ کارپٹ پر بھارتی سنیما کی چمک واضح طور پر دکھائی دے رہی تھی، جس میں اداکارہ عالیہ بھٹ نے بین الاقوامی اسٹیج پر خصوصی شرکت کی۔ عالیہ بھٹ نے لندن کے رائل فیسٹیول ہال میں منعقدہ پر وقار تقریب میں بطور پریزینٹر شرکت کی اور اپنے خوبصورت انداز سے سب کی توجہ حاصل کی۔ عالیہ بھٹ کی سلور گاو¿ن میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان کے اعتماد اور دلکش انداز نے انہیں ریڈ کارپٹ پر توجہ کا مرکز بنا دیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران عالیہ بھٹ نے اپنی بیٹی راہا کو اپنی سب سے بڑی تحریک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ راہا کو بڑھتا اور پھولتا دیکھنا ان کے لیے جادوئی چیز سے کم نہیں ہے۔ عالیہ بھٹ کے مطابق، وہ اپنی اداکاری سے بے حد محبت کرتی ہیں، لیکن راہا کی گھر میں موجودگی انہیں بہتر بنانے اور اپنی حدوں کو آگے بڑھانے کی ترغیب دیتی ہے۔

تقریب کے دوران عالیہ بھٹ نے ”بہترین فلم ناٹ ان دی انگلش لینگوئج“ کیٹیگری میں فاتح کا اعلان کیا جہاں ناروے کی فلم ”سینٹیمنٹل ویلیو“ نے جیتا۔ اسٹیج پر ان کی شاندار پرفارمنس اور اعتماد نے شائقین کے دل موہ لیے۔

عالیہ بھٹ کا انٹرنیشنل ڈیبیو ایک یادگار ثابت ہوا، جس نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بھارتی فنکار اب عالمی سطح پر اپنی مضبوط شناخت بنا رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande