ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی
پالے کیلے (سری لنکا)، 22 فروری (ہ س)۔ انگلینڈ نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ میچ میں سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 1
ٹی 20 ورلڈ کپ: سپر ایٹ کے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی


پالے کیلے (سری لنکا)، 22 فروری (ہ س)۔ انگلینڈ نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اتوار کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ میچ میں سری لنکا کو 51 رنز سے شکست دے دی۔ انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے۔ جواب میں سری لنکا کی ٹیم 16.4 اوورز میں 95 رنز پر آل آو¿ٹ ہوگئی۔میچ میں سری لنکن ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی۔ اوپنر فل سالٹ کے علاوہ ٹیم کا کوئی اور بلے باز بڑی اننگز نہیں کھیل سکا۔ سالٹ نے 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 62 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ول جیکس نے 21، ہیری بروک نے 14، سیم کرن نے 11، جوس بٹلر نے 7، لیام ڈاسن نے 6، ٹام بینٹن نے 6 اور جیکب بیتھل نے 3 رنز بنائے۔ جیمی اوورٹن 10 اور عادل رشید 1 رن پر ناٹ آو¿ٹ رہے۔سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلاج نے تین جبکہ دلشان مدوشنکا اور مہیش تھیکشانہ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔جبکہ دشمنتھا چمیرا نے ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔اس ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی بیٹنگ ناقص رہی۔ پانچ بلے باز - پتھم نسانکا (09)، کامل مشرا (06)، کوسل مینڈس (04)، دشمنتھا ہیمنتھا (05) اور دشمنتھا چمیرا (06) - ڈبل فیگر میں پہنچنے میں ناکام رہے، جب کہ دو بلے باز - دلشان مدوشنکا اور پون راتھنائیکے بغیر کوئی رن بنائے آو¿ٹ ہوئے۔ٹیم کی جانب سے کپتان داسن شناکا نے سب سے زیادہ 24 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ کامندو مینڈس نے 13، دونتھ ویلالج نے 10 اور تھیکشنا 10 رنز بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے ول جیکس نے تین جبکہ جوفرا آرچر، لیام ڈاسن اور عادل رشید نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیمی اوورٹن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande