ایف آئی ایچ پرو لیگ: آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو 5-4 سے شکست دی
ہوبارٹ (آسٹریلیا)، 22 فروری (ہ س)۔ ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو اتوار کو ہوبارٹ کے تسمانیہ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ 2025-26 کے میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4-5 سے پنالٹی شوٹ آو¿ٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے ا
ایف آئی ایچ پرو لیگ: آسٹریلیا نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں بھارت کو 5-4 سے شکست دی


ہوبارٹ (آسٹریلیا)، 22 فروری (ہ س)۔

ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کو اتوار کو ہوبارٹ کے تسمانیہ ہاکی سینٹر میں کھیلے گئے ایف آئی ایچ مینز پرو لیگ 2025-26 کے میچ میں میزبان آسٹریلیا کے خلاف 4-5 سے پنالٹی شوٹ آو¿ٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ میچ کے اختتام پر دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں۔

ہندوستان نے امت روہیداس (15ویں منٹ) اور جوگراج سنگھ (43ویں منٹ) کے ذریعے گول کیے، جبکہ آسٹریلیا نے جوئل رنٹالا (47ویں اور 56ویں منٹ) کے دو گول سے برابر کر دیا۔

میزبان ٹیم نے میچ کے ابتدائی مراحل میں غلبہ حاصل کیا، مضبوط پاسنگ کے ساتھ ہندوستان کو مسلسل اپنے ہاف تک محدود رکھا۔ تاہم ہندوستانی ٹیم نے پرعزم دفاعی کھیل کے ساتھ آہستہ آہستہ آسٹریلیا پر دباو¿ ڈالنا شروع کردیا۔ پہلے کوارٹر کے اختتام پر ہندوستان کو پنالٹی کارنر ملا اور 15ویں منٹ میں امیت روہیداس نے شاندار گول کرکے ہندوستان کو 1-0 کی برتری دلا دی۔

دوسرے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے مواقع پیدا کیے تاہم دونوں ٹیموں نے گول نہیں کیا۔ ہندوستانی ٹیم نے دفاعی کھیل کے ذریعے ہاف ٹائم میں ایک گول کی برتری برقرار رکھی۔

تیسرے کوارٹر میں آسٹریلیا نے جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے برابری کی بار بار کوششیں کیں لیکن 43ویں منٹ میں جوگراج سنگھ نے پنالٹی کارنر سے مضبوط ڈریگ فلک شاٹ لگا کر ہندوستان کی برتری کو دگنا کردیا۔

چوتھے کوارٹر کے 47ویں منٹ میں آسٹریلیا کے جوئل رنٹالا نے گول کر کے نقصان کم کیا۔ میچ کے آخری منٹوں میں رنٹالا نے پنالٹی کارنر سے اپنا دوسرا گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کر دیا۔ اس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آو¿ٹ سے ہوا۔

پنالٹی شوٹ آو¿ٹ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ دونوں ٹیموں نے اپنی پہلی چار پنالٹیز کو تبدیل کیا لیکن آدتیہ ارجن لالگے کی آخری پنالٹی کی کوشش کو جیڈ سنوڈن نے بچا لیا۔ اس بچاو¿ سے آسٹریلیا کو میچ 5-4 سے جیتنے میں مدد ملی۔

ہندوستانی ٹیم اب 24 فروری کوایف آئی ایچ مینز پرو لیگ 2025-26 ہوبارٹ لیگ کے اپنے تیسرے میچ میں اسپین کا مقابلہ کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande