
پریاگ راج، 2 فروری (ہ س)۔
اترپردیش کے پریاگ راج ضلع کے لالہ پور تھانہ علاقے میں سی بی آئی کے ایک ریٹائرڈ انسپکٹر کا سر کچل کر قتل کر دیا گیا۔ پیر کو اطلاع ملنے پر پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی، جائے وقوعہ کی چھان بین کی اور مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
یمنا نگر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس وویک چندر یادو نے کہا کہ رام رتن مشرا (65) جو لالہ پور تھانہ علاقہ کے چکشیوچر گاو¿ں کے رہنے والے ہیں، سی بی آئی کے ریٹائرڈ انسپکٹر تھے۔ آج ان کی لاش ان کے کمرے کے اندر فرش پر خون میں لت پت ملی۔ ان کے سر اور چہرے پر بھاری چیز سے حملہ کیا گیا تھا۔ گھر والوں کو اس واقعے کا علم اس وقت ہوا جب وہ انہیں جگانے ان کے کمرے میں گئے۔ کئی بار آواز دینے پر کوئی رد عمل نہیں ملاتو کمرے میں پہنچے رشتہ داروں نے رام رتن کی اش خون سے لت پت حالت میں دیکھ کرسہم گئے ۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور فرانزک ٹیم کے ساتھ مل کر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے۔ گھر والے کسی بھی دشمنی سے انکار کررہے ہیں۔ قتل کے محرکات کا پتہ لگانے کے لیے تین ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد منظر عام پر لائیں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ