
نئی دہلی، 10 فروری (ہ س)۔ مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ سونے کی قیمت 840 سے 920 روپے فی 10 گرام تک گر گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں 16,200 روپے فی کلو گرام کا اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کی بیشتر صرافہ مارکیٹوں میں 1,57,920 روپے اور 1,58,070 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا آج 1,44,760 روپے سے 1,44,910 روپے فی 10 گرام کے درمیان بک رہا ہے۔ دریں اثنا، چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات دہلی صرافہ مارکیٹ میں 3,01,100 روپے فی کلو گرام پر فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,58,070 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,910 روپے فی 10 گرام ہے۔ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,57,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,760 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,57,970 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,44,810 روپے فی 10 گرام ہے۔ چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,57,920 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,760 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں، 24 کیرٹ سونا 1,57,920 فی 10 گرام، اور 22 کیرٹ سونا 1,44,760 فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ بھوپال میں، 24 قیراط سونا 1,57,970 فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے، جبکہ 22 کیرٹ سونا 1,44,810 فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
لکھنو¿ کے صرافہ مارکیٹ میں آج 24 کیرٹ سونا 1,58,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,910 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,57,970 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,44,810 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,58,070 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,44,910 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک بھر کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی آئی۔ بنگلورو، حیدرآباد، اور بھونیشور، ان تینوں ریاستوں کے دارالحکومتوں میں، 24 کیرٹ سونا 1,57,920 روپے فی 10 گرام پر تجارت کر رہا ہے۔ اسی طرح ان تین شہروں کی صرافہ مارکیٹوں میں 22 کیرٹ سونا 1,44,760 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی