پلاسٹک کاروباری کے قتل کی ذمہ داری لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہبدمعاشوں نے قبول کی
نئی دہلی، 10 فروری (ہ س)۔ دارالحکومت دہلی کے آوٹرنارتھ ڈسٹرکٹ کے بوانا میں پیر کے روز بدمعاشوں کے ذریعہ ایک پلاسٹک تاجر کو سرعام دوڑا-دوڑا کر گولی مارنے کے معاملے میں پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہے۔ وہیں، بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی سے وابستہ ب
Bawana-Murder-Case-Bishnoi-gang


نئی دہلی، 10 فروری (ہ س)۔ دارالحکومت دہلی کے آوٹرنارتھ ڈسٹرکٹ کے بوانا میں پیر کے روز بدمعاشوں کے ذریعہ ایک پلاسٹک تاجر کو سرعام دوڑا-دوڑا کر گولی مارنے کے معاملے میں پولیس نے تحقیقات تیز کر دی ہے۔ وہیں، بدنام زمانہ گینگسٹر لارنس بشنوئی سے وابستہ بدمعاشوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے قتل کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ یہ واقعہ پیر کی دوپہر ایک بجے کے قریب پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق 35 سالہ تاجر ویبھو گاندھی سڑک پر اپنی جان بچانے کے لیے بھاگ رہے تھے کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار تین سے چار مسلح بدمعاشوں نے ان کا پیچھا کیا اور لگاتار فائرنگ شروع کردی۔ کچھ فاصلے کے بعد بدمعاشوں نے تاجر کو گھیر لیا اور اس پر کئی راو¿نڈ فائرنگ کردی ۔ گولی لگنے سے ویبھو سڑک پر گر گئے اور موقع پر ہی ان کی موت ہو گئی ۔

واردات کو انجام دینے کے بعد ملزمان ہوا میں اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ قتل کے کچھ دیر بعد سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ سامنے آئی جس میں لارنس بشنوئی گینگ سے وابستہ گینگسٹر رندیپ ملک اور انل پنڈت نے اس جرم کی ذمہ داری قبول کی۔ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ انہوں نے بوانا میں ہوئے تاجر کے قتل کی منصوبہ بندی کی تھی۔ پوسٹ میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ جہاں سے کال کی گئی تھی، وہاں ویبھو داخل ہو رہا تھا، اس لئے اسے زندگی سے باہر کر دیا گیا۔ اس علاقے میں داخل ہو رہا تھا جہاں سے کال کی گئی تھی، اس لیے اسے ”زندگی سے باہر کر دیا گیا“۔ اس کے ساتھ ہی یہ انتباہ بھی کیا کہ جو بھی ان کے کام میں رکاوٹ ڈالے گا، اس کا انجام بھی یہی ہوگا۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اعلیٰ پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا جائزہ لے رہی ہے۔ منگل کو ہونے والے واقعے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande