آئی پی پر مبنی ٹیلی کام نیٹ ورک کے لیے پورٹ چارجز کا نیا نظام یکم جنوری سے نافذ ہوگا
نئی دہلی، 09 نومبر (ہ س)۔ بھارتی ٹیلی مواصلاتی انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) نے آئی پی پر مبنی ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک کے لیے پورٹ چارجز کا نیا نظام نافذ کرنے کی غرض سے تیسرے ترمیمی ضابطے جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت ایک جی بی پی ایس صلاحیت والے آئی پی پورٹ کا
TRAI-IP-INTERCONNECTION-PORT-CHARGES-2026


نئی دہلی، 09 نومبر (ہ س)۔ بھارتی ٹیلی مواصلاتی انضباطی اتھارٹی (ٹرائی) نے آئی پی پر مبنی ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک کے لیے پورٹ چارجز کا نیا نظام نافذ کرنے کی غرض سے تیسرے ترمیمی ضابطے جاری کیے ہیں۔ اس کے تحت ایک جی بی پی ایس صلاحیت والے آئی پی پورٹ کا سالانہ زیادہ سے زیادہ چارج 5.6 لاکھ روپے اور 10 جی بی پی ایس پورٹ کا 42.3 لاکھ روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یہ ضابطے یکم جنوری 2027 سے نافذ ہوں گے۔

مرکزی وزارت مواصلات نے بتایا کہ ٹرائی نے پیر کو ’ٹیلی کام انٹرکنکشن (پورٹ چارجز) (تیسرا ترمیمی ضابطہ)، 2026‘ جاری کیا۔ اس کے تحت موجودہ ای ون/ٹی ڈی ایم پر مبنی انٹرکنکشن پورٹ کے ساتھ آئی پی پر مبنی پورٹ کو بھی چارجز کے نظام میں شامل کیا گیا ہے۔ اب پورٹ کی تعریف میں 2.048 ایم بی پی ایس صلاحیت والے پرانے ای ون پورٹ کے ساتھ ایم بی پی ایس اور جی بی پی ایس میں ظاہر کیے جانے والے آئی پی پورٹ بھی شامل ہوں گے۔

نئے ضابطوں کے تحت ٹیلی مواصلات کی خدمات فراہم کرنے والی کمپنیاں باہمی رضامندی سے مقررہ زیادہ سے زیادہ حد سے کم چارجز طے کر سکیں گی۔ اس کے علاوہ ایک اور 10 جی بی پی ایس کے علاوہ دیگر صلاحیت والے آئی پی پورٹ کے چارجز بھی باہمی رضامندی سے مقرر کیے جا سکیں گے۔ اس کے لیے شفاف طریقے سے یکساں حساب کتاب کا طریقہ اپنانا ہوگا۔

آئی پی پورٹ چارجز فکسڈ لائن، موبائل، قومی طویل فاصلے کی مواصلاتی خدمات اور بین الاقوامی طویل فاصلے کی خدمات پر یکساں طور پر لاگو ہوں گے۔ پہلے سے مقررہ چارجز صرف ای ون پورٹ پر نافذ رہیں گے۔ ضابطوں کی خلاف ورزی پر ہر معاملے میں فی سروس ایریا زیادہ سے زیادہ 15 لاکھ روپے تک مالی جرمانہ عائد کرنے کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے۔

ٹرائی کے مطابق، ٹیلی مواصلاتی نیٹ ورک کے درمیان انٹرکنکشن کے ذریعے مختلف خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے صارفین ایک دوسرے سے بلا رکاوٹ رابطہ کر پاتے ہیں۔ سال 2001 کے اصل ضابطوں میں انٹرکنکشن پورٹ چارجز مقرر کیے گئے تھے، جن میں آخری مرتبہ 2012 میں ترمیم کی گئی تھی۔ تکنیکی تبدیلیوں کے مطابق نظام کو بہتر بنانے کے لیے ٹرائی نے اپریل 2025 میں جائزے کا عمل شروع کیا تھا۔

اس سلسلے میں نومبر 2025 میں مشاورتی دستاویز جاری کی گئی تھی۔ اس پر 17 متعلقہ فریقوں نے اپنی تجاویز پیش کیں، جبکہ نو فریقوں نے ان تجاویز پر جوابی تبصرے دیے۔ اس کے بعد 28 جنوری کو کھلی بحث کا انعقاد کیا گیا۔ متعلقہ فریقوں کی آرا اور اپنے تجزیے کی بنیاد پر ٹرائی نے نئے ترمیمی ضابطوں کو حتمی شکل دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande