
نئی دہلی، 9 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے روس۔یوکرین تنازعہ سے متعلق حالیہ پیش رفت اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم کے دفتر کے مطابق، بات چیت کے دوران صدر زیلنسکی نے جاری تنازعہ سے متعلق حالیہ پیش رفت پر اپنا نقطۂ نظر پیش کیا۔ مودی نے تنازعہ کے حوالے سے ہندوستان کے انسانیت پر مبنی نقطۂ نظر کو دہراتے ہوئے کہا کہ اس کا حل بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے تنازعہ کے پرامن حل کے مقصد سے کی جانے والی تمام کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے ہندوستان کی آمادگی کا بھی اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں ہندوستان اور یوکرین کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد