
دوحہ، 9 نومبر (ہ س/ریا نووستی)۔
خلیج فارس کے چھ ممالک نے سال 2030 تک علاقائی ریلوے نیٹ ورک تعمیر کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ ریلوے خلیج فارس کے چھ ممالک سے گزرے گی اور مجموعی طور پر 1,768 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔
بحرین کے نیشنل کمیونیکیشن سینٹر نے منامہ میں وزرائے ٹرانسپورٹ کے اجلاس کے بعد یہ اطلاع دی۔ سینٹر کے مطابق، بحرین میں وزرائے ٹرانسپورٹ کے اجلاس میں ہونے والے اس معاہدے کے تحت مسافروں اور سامان کی نقل و حمل کے لیے ایک جدید، محفوظ اور پائیدار علاقائی ٹرانسپورٹ نظام قائم کرنے کی تجویز ہے۔ اس منصوبے کی تعمیر نومبر 2030 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے رکن ممالک کے ریلوے نیٹ ورکس کو ایک مربوط علاقائی نظام سے جوڑنا ہے۔
سینٹر کے مطابق، اس منصوبے سے نقل و حمل کے رابطوں اور علاقائی تجارت میں بہتری آئے گی۔ اس کے علاوہ لاجسٹکس خدمات اور سپلائی چین کی کارکردگی میں بھی اضافہ ہوگا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ