
مسقط (عمان)/تہران (ایران)، 12 اکتوبر (ہ س): برطانیہ کی سمندری سکیورٹی ایجنسی، 'یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز' نے عمان کے شہر 'سوہار' کے قریب خام تیل کے ایک ٹینکر پر ڈرون حملے کی تصدیق کی ہے۔ ایجنسی کے مطابق، یہ حملہ سوہار کے لنگر انداز ہونے کے مقام (اینکرج) کے قریب ہوا۔ اس واقعے کے بعد سے دو بھارتی ملاح لاپتہ ہیں۔
'گلف نیوز' کی ایک رپورٹ کے مطابق، یو کے ایم ٹی او نے ایک تازہ ترین بیان میں کہا کہ ٹینکر کو ایک بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑی (ڈرون) کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ مقامی حکام نے عملے کو بحفاظت وہاں سے نکال لیا۔ ماحولیاتی اثرات کے بارے میں فوری طور پر کوئی معلومات دستیاب نہیں تھیں۔
اس درمیان ایران کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے اتوار کو 'ایکس پر بیان دیا کہ امریکہ نے تنازعہ کے خاتمے کے لیے تہران کی سات شرائط میں سے کچھ کو تسلیم کر لیا ہے۔ ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری رضائی نے کہا، امریکہ ایران کی سات شرائط میں سے کچھ پر راضی ہو گیا ہے، لیکن ہم اس کے ردعمل کو ناکافی سمجھتے ہیں۔
رضائی نے واشنگٹن پر آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکامی اور اسمگلنگ کا سہارا لینے کا الزام بھی عائد کیا۔ انہوں نے لکھا، اب جبکہ امریکی بحری بیڑا ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہا ہے، تو اس نے اسمگلنگ کا راستہ اختیار کر لیا ہے۔ امریکی فوج کبھی اتنی شرمناک سطح تک نہیں گری تھی۔ ایران نے پیشکش کی ہے کہ اگر واشنگٹن اس کے مطالبات تسلیم کر لے تو سات دنوں کے اندر معمول کی جہاز رانی بحال کی جا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد