چین نے امریکی اشیا پر 24 فیصد اضافی ٹیرف کی معطلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی
بیجنگ، 9 نومبر (ہ س/ریا نووستی):۔ چین کی اسٹیٹ کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ 10 نومبر سے امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد اضافی 24 فیصد ٹیرف کی معطلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی جائے گی، جبکہ 10 فیصد ٹیرف بدستور نافذ رہ
چین نے امریکی اشیا پر 24 فیصد اضافی ٹیرف کی معطلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی


بیجنگ، 9 نومبر (ہ س/ریا نووستی):۔

چین کی اسٹیٹ کونسل کے کسٹم ٹیرف کمیشن نے پیر کو اعلان کیا کہ 10 نومبر سے امریکہ سے درآمد کی جانے والی اشیا پر عائد اضافی 24 فیصد ٹیرف کی معطلی میں مزید دو ماہ کی توسیع کی جائے گی، جبکہ 10 فیصد ٹیرف بدستور نافذ رہے گا۔

اس سے قبل چین نے 10 نومبر 2025 کو امریکی اشیا پر عائد اضافی 24 فیصد ٹیرف کو ایک سال کے لیے معطل کر دیا تھا۔ یہ اقدامات واشنگٹن میں چین اور امریکہ کے رہنماو¿ں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں طے پانے والے اتفاقِ رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

کمیشن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اشیا پر بعض اضافی ٹیرف کو معطل رکھنے سے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کے درمیان تعاون کے لیے ایک مستحکم اور واضح پالیسی ماحول قائم کرنے میں مدد ملے گی۔

اس کے ساتھ ہی اس اقدام سے چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کی پائیدار ترقی میں بھی تعاون ملے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande