
گبھانہ میں خاندانی تنازعہ کے بعد 40 سالہ شخص کی موت، چچا زاد بھائیوں اور بھتیجے سے ہوا تھا جھگڑا
علی گڑھ، 09 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ کے تھانہ گبھانہ علاقے کے گاؤں بھوپال نگریا میں آج صبح 40 سالہ سوم ویر ولد ریشم پال سنگھ کی موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے گاؤں پہنچ کر واقعہ کی جانچ کی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ میں معلوم ہوا ہے کہ آج صبح سوم ویر کا اپنے چچا زاد بھائیوں اور بھتیجے کے ساتھ تنازع ہوا تھا۔ جھگڑے کے دوران انہیں کچھ چوٹیں آئی تھیں اور بتایا جا رہا ہے کہ چوٹ لگنے کے بعد ہی ان کی موت ہوگئی۔
پولیس لاش کا پوسٹ مارٹم کروا رہی ہے تاکہ موت کی اصل وجہ معلوم ہوسکے۔ ایس پی سٹی آدتیہ بنسل نے بتایا کہ موصولہ تحریر کی بنیاد پر متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے گا اور تمام ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ