پاؤنٹا صاحب میں دو سڑک حادثات، چار نوجوان زخمی، ایک کی حالت تشویشناک
ناہن، 08 نومبر (ہ س)۔ سرمور ضلع کے پاؤنٹا صاحب علاقے میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک لڑکی اور تین موٹر سائیکل سوار نوجوان شامل ہیں۔ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بہتر علاج کے لیے دوسرے اس
پاؤنٹا صاحب میں دو سڑک حادثات، چار نوجوان زخمی، ایک کی حالت تشویشناک


ناہن، 08 نومبر (ہ س)۔

سرمور ضلع کے پاؤنٹا صاحب علاقے میں پیش آئے دو الگ الگ سڑک حادثات میں چار افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں ایک لڑکی اور تین موٹر سائیکل سوار نوجوان شامل ہیں۔ ایک نوجوان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بہتر علاج کے لیے دوسرے اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے دونوں معاملات میں شکایات کی بنیاد پر مقدمات درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پہلے معاملے میں 7 نومبر کو کرشن کانت ولد سمر ناتھ، ساکن بلدیو نگر، برنالہ، تحصیل انبالہ کینٹ، ضلع انبالہ (ہریانہ) نے پاؤںٹا صاحب پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔

شکایت کنندہ کے مطابق 26 اکتوبر کی رات تقریباً 8 بج کر 26 منٹ پر ان کی بہن بھاونا پاؤنٹا صاحب میں واقع آئی ٹی آئی کے سامنے سڑک پار کر رہی تھی۔ اسی دوران ایک موٹر سائیکل سوار نے تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلاتے ہوئے اسے ٹکر مار دی۔ حادثے میں بھاونا کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئیں۔ اسے علاج کے لیے سرکاری اسپتال پاو¿نٹا صاحب لے جایا گیا، جہاں سے اس کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے دہرادون ریفر کردیا گیا۔ وہاں اس کا علاج جاری ہے۔

دوسرے معاملے میں 7 نومبر کو چاند ولد سجن سنگھ، ساکن گاؤں امرکوٹ، ڈاک خانہ نہال گڑھ، تحصیل پاؤنٹا صاحب نے پولیس میں شکایت درج کرائی۔ شکایت کے مطابق 7 نومبر کی شام تقریباً 5 بج کر 15 منٹ پر وہ شاہویز اور سیان کے ساتھ موٹر سائیکل نمبر HP17F-7034 پر سوار ہوکر دھولاکواں کی جانب جا رہے تھے۔

ٹرک یونین گوندپور سے آگے ڈی ایف او دفتر کے قریب سڑک پر بنے اسپیڈ بریکرز کے مقام پر تیز رفتاری اور لاپروائی کے باعث موٹر سائیکل سوار گاڑی پر قابو کھو بیٹھا۔ اس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سمیت تینوں سڑک کے کنارے بنی سیمنٹ کی ریلنگ سے ٹکرا کر گر گئے۔

حادثے میں تینوں افراد زخمی ہوگئے، جبکہ شاہویز کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث اسے بہتر علاج کے لیے ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے دونوں معاملات میں تیز رفتاری اور لاپروائی سے گاڑی چلانے کے الزام میں مقدمات درج کرلیے ہیں۔ پولیس حادثات کی وجوہات کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande