ٹینگا کھاٹ آئل آئی ٹی ایف آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی
گوہاٹی، 08 نومبر (ہ س)۔ آسام کے ڈبروگڑھ ضلع کے ٹینگا کھاٹ میں واقع آئل انڈیا لمیٹڈ (آئل) کے او سی ایس انٹرمیڈیٹ ٹینک فارم (آئی ٹی ایف) میں 6 نومبر کو پیش آئے شدید آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ حادثے میں شدید ط
ٹینگا کھاٹ آئل آئی ٹی ایف آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد چار ہوگئی


گوہاٹی، 08 نومبر (ہ س)۔

آسام کے ڈبروگڑھ ضلع کے ٹینگا کھاٹ میں واقع آئل انڈیا لمیٹڈ (آئل) کے او سی ایس انٹرمیڈیٹ ٹینک فارم (آئی ٹی ایف) میں 6 نومبر کو پیش آئے شدید آتشزدگی کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر چار ہوگئی ہے۔ حادثے میں شدید طور پر زخمی ایک اور ملازم شیلین گوگوئی کی اتوار کو موت ہوگئی۔

شیلین گوگوئی ڈبروگڑھ کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں انہوں نے کچھ دیر قبل آخری سانس لی۔ اس سے پہلے اس حادثے میں راجو دتہ اور تپس گوگوئی کی موت ہوچکی تھی۔ اس طرح آتشزدگی کے اس واقعے میں اب تک چار افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔

ٹینگا کھاٹ میں واقع آئل کے آئی ٹی ایف کے خام تیل کے ذخیرہ کرنے والے علاقے میں 6 نومبر کو اچانک آگ لگ گئی تھی۔ واقعے کے وقت وہاں نو ملازمین موجود تھے۔ حادثے میں کئی ملازمین شدید طور پر جھلس گئے تھے، جبکہ دو ملازمین محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

زخمیوں کو ڈبروگڑھ کے مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا فوری طور پر پتہ نہیں چل سکا تھا۔ واقعے کے بعد متعلقہ علاقے میں راحت اور بچاو¿ کا کام انجام دیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande