جماعتِ اسلامی ہند عثمان پور یونٹ کے زیرِ اہتمام حاجی الطاف حسین کے مکان پر درسِ قرآن کا انعقاد
نئی دہلی،08نومبر(ہ س)۔ جماعتِ اسلامی ہند عثمان پور یونٹ کے زیرِ اہتمام حاجی الطاف حسین کے مکان پر درسِ قرآن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں سور? طٰہٰ کے چھٹے رکوع کا ترجمہ اور تشریح پیش کی گئی۔ درس کے دوران سورۃ طٰہٰ کے چھٹے رکوع کی آیات کی روشنی می
جماعتِ اسلامی ہند عثمان پور یونٹ کے زیرِ اہتمام حاجی الطاف حسین کے مکان پر درسِ قرآن کا انعقاد


نئی دہلی،08نومبر(ہ س)۔ جماعتِ اسلامی ہند عثمان پور یونٹ کے زیرِ اہتمام حاجی الطاف حسین کے مکان پر درسِ قرآن کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں سور? طٰہٰ کے چھٹے رکوع کا ترجمہ اور تشریح پیش کی گئی۔

درس کے دوران سورۃ طٰہٰ کے چھٹے رکوع کی آیات کی روشنی میں حضرت موسیٰ علیہ السلام اور فرعون کے درمیان پیش آنے والے واقعے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ بتایا گیا کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے فرعون کے سامنے حق کی دعوت پیش کی اور اسے اللہ کی وحدانیت اور اس کی بندگی کی طرف بلایا، لیکن فرعون نے اپنی سرکشی، غرور اور اقتدار کے نشے میں حق کو قبول کرنے سے انکار کیا۔

اس موقع پر واضح کیا گیا کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو حق کی دعوت پہنچانے کے لیے واضح نشانیاں اور معجزات عطا فرمائے، لیکن فرعون نے ان نشانیوں کو دیکھنے کے باوجود انکار اور مخالفت کا راستہ اختیار کیا۔ اس واقعے سے یہ سبق ملتا ہے کہ حق واضح ہو جانے کے بعد بھی تکبر اور اقتدار کی محبت انسان کو ہدایت سے محروم کر سکتی ہے۔درس میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی کہ اہلِ ایمان کو ہر حال میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھنا چاہیے اور باطل قوتوں کے سامنے حق بات کہنے سے گریز نہیں کرنا چاہیے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی جدوجہد اس بات کی روشن مثال ہے کہ دعوتِ حق کے راستے میں مشکلات اور مخالفت کے باوجود ثابت قدم رہنا ضروری ہے۔آخر میں شرکائ کو قرآن مجید کی تعلیمات کو سمجھنے، ان پر عمل کرنے اور اپنی زندگیوں میں دعوتِ دین کے جذبے کو پیدا کرنے کی ترغیب دی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande