
بیکانیر، 7 نومبر (ہ س):۔
مرکزی وزیر قانون ارجن رام میگھوال نے ہفتہ کے روز نال ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات فوجی جوانوں کے ساتھ دیوالی کا تہوار منایا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے سرحدوں کی حفاظت کے عزم کے ساتھ آنے والے فوجی جوانوں کے درمیان دیوالی منانا ان کے لیے فخر اور خوش قسمتی کی بات ہے۔
میگھوال نے کہا کہ فوجیوں کی بے مثال بہادری، شجاعت اور لگن کی بدولت ہی کروڑوں ہم وطن اپنے گھروں میں سکون اور خوشی کے ساتھ دیوالی منا پا رہے ہیں۔ ملک کی حفاظت پر تعینات جوانوں کی قربانی اور لگن پوری قوم کے لیے باعثِ تحریک ہے۔
اس دوران انہوں نے معروف غزل گلوکار جگجیت سنگھ کے والد سردار امر سنگھ دھیمان کی شخصیت اور خدمات پر بھی گفتگو کی، جو 1941 میں نال ایئر فورس اسٹیشن پر تعینات تھے۔
اس کے علاوہ نال ایئر فورس اسٹیشن پر ان کی یاد میں ایک آڈیٹوریم تعمیر کرنے کے حوالے سے بھی تبادلہ¿ خیال کیا گیا۔
ہندستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ