دیوالی کے موقع پر اے ایم یو کے جے این ایم سی اسپتال کی او پی ڈی خدمات 9 نومبر کو بند رہیں گی، لازمی خدمات جاری رہیں گی
علی گڑھ, 07 نومبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال (جے این ایم سی ایچ) ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق دیوالی کے موقع پر پیر، 9 نومبر 2026 کو اسپتال کی او پی ڈی خدمات بند رہیں گی، تاہم، مریضوں کی د
دیوالی کے موقع پر اے ایم یو کے جے این ایم سی اسپتال کی او پی ڈی خدمات 9 نومبر کو بند رہیں گی، لازمی خدمات جاری رہیں گی


علی گڑھ, 07 نومبر (ہ س)۔

جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال (جے این ایم سی ایچ) ،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ دفتر سے موصولہ اطلاع کے مطابق دیوالی کے موقع پر پیر، 9 نومبر 2026 کو اسپتال کی او پی ڈی خدمات بند رہیں گی، تاہم، مریضوں کی دیکھ بھال میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے تمام لازمی طبی خدمات حسب معمول جاری رہیں گی۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے تمام متعلقہ شعبوں کے انچارجز کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق عملے کی دستیابی یقینی بنائیں، تاکہ مریضوں کی مناسب دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ پورے اسپتال میں صفائی اور حفاظتی انتظامات برقرار رکھے جا سکیں۔

اس دوران ایمرجنسی وٹراماسینٹر، سنٹرل انویسٹی گیشن لیب (لیب 01)، ایمرجنسی ڈرگ اسٹور، مینٹیننس سیکشن، بلڈ بینک، سنٹرل اسٹرلائزیشن یونٹ، کچن سیکشن، سیکورٹی سیکشن، سنٹرل گیس پلانٹ اور ڈائیلیسس یونٹ معمول کے مطابق کھلے رہیں گی اور لازمی خدمات فراہم کی جاتی رہیں گی۔

اسپتال انتظامیہ نے تعطیل کے دوران لازمی طبی سہولیات کی دستیابی اور ایمرجنسی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande