اے ایم یو میں اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان
علی گڑھ، 07 نومبر (ہ س)۔ ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری میں تین ماہ کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اگلا بیچ یکم دسمبر 2026 سے شروع ہوگا۔ شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری کے چیئرمین
اے ایم یو میں اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اعلان


علی گڑھ، 07 نومبر (ہ س)۔

ڈاکٹر زیڈ اے ڈینٹل کالج، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری میں تین ماہ کے کلینیکل ٹریننگ پروگرام کا اگلا بیچ یکم دسمبر 2026 سے شروع ہوگا۔

شعبہ اورل اینڈ میکسیلوفیشیل سرجری کے چیئرمین پروفیسر سجاد عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ڈینٹل کونسل آف انڈیا سے تسلیم شدہ اداروں سے بیچلر آف ڈینٹل سرجری (بی ڈی ایس) کی ڈگری حاصل کرنے والے امیدوار اس پروگرام کے لیے درخواست دے سکتے ہیں، بشرطیکہ درخواست جمع کرنے کی تاریخ تک ان کی انٹرن شپ مکمل ہوئے دو سال سے زیادہ عرصہ نہ گزرا ہو۔ امیدوار یونیورسٹی کی ویب سائٹ https://www.amu.ac.in پر دستیاب مقررہ درخواست فارم پر درخواست دے سکتے ہیں۔ درخواست فارم کو مکمل طور پر پُر کرکے 20 نومبر 2026 تک ای میل آئی ڈی sajjadar1979@gmail.com یا chairperson.om@amu.ac.in پر بھیجا جاسکتا ہے۔

اس پروگرام کے لیے مجموعی طور پر تین امیدواروں کا انتخاب پہلے آئیے، پہلے پائیے کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ منتخب امیدواروں کو داخلے کے وقت پچاس ہزار روپے بطور فیس جمع کرنے ہوں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande