وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے باگ ڈوگرا ایئر فورس اسٹیشن پر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی دیوالی
نظم و ضبط ہی ایک عام فوجی کو غیر معمولی جنگجو بناتا ہے: راج ناتھ سنگھ سلی گڑی، 7 نومبر (ہ س):۔ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز دیوالی کے موقع پر باگ ڈوگرا ایئر فورس اسٹیشن پہنچ کر ہندوستانی فضائیہ کے جوانوں کو تہوار کی مبارکباد دی۔ اس دور
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے باگ ڈوگرا ایئر فورس اسٹیشن پر فوجی جوانوں کے ساتھ منائی دیوالی


نظم و ضبط ہی ایک عام فوجی کو غیر معمولی جنگجو بناتا ہے: راج ناتھ سنگھ

سلی گڑی، 7 نومبر (ہ س):۔

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہفتہ کے روز دیوالی کے موقع پر باگ ڈوگرا ایئر فورس اسٹیشن پہنچ کر ہندوستانی فضائیہ کے جوانوں کو تہوار کی مبارکباد دی۔ اس دوران انہوں نے جوانوں کا منہ میٹھا کرایا اور ان کے ساتھ دیوالی کی خوشیاں بانٹیں۔

انہوں نے جوانوں کی بہادری، فرض شناسی اور نظم و ضبط کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران لوگوں کی مدد سے لے کر ملک کی سلامتی تک، ہر محاذ پر ہندوستانی فضائیہ کا تعاون قابلِ ستائش اور ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ ہندوستانی فضائیہ کے بہادر جوانوں کی جرا¿ت اور لگن کو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ نامساعد حالات میں ملک کی سلامتی یقینی بنانے کی بات ہو یا قدرتی آفات کے دوران راحت اور بچاو¿ کے کاموں کی ذمہ داری نبھانے کا معاملہ، فضائیہ کے جوان ہر چیلنج کا سامنا کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ ان کی لگن ملک کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

مسلح افواج میں نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ ٹیکنالوجی چاہے کتنی ہی جدید کیوں نہ ہو، فوجیوں میں بہادری اور نظم و ضبط کے بغیر اس کی کوئی اہمیت نہیں رہ جاتی۔ نظم و ضبط ہی ایک عام فوجی کو غیر معمولی جنگجو بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوجی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ساتھ جوانوں میں بہادری، لگن اور نظم و ضبط بھی ضروری ہے۔

وزیر دفاع نے ڈرون اور سائبر سکیورٹی جیسی جدید ٹیکنالوجی میں مسلح افواج کو مزید ماہر بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ جوانوں کو ڈرون چلانے، سائبر سکیورٹی اور جنگی حکمت عملی میں ہونے والی تبدیلیوں سے متعلق تربیت دی جارہی ہے۔ مستقبل کے چیلنجوں سے مو¿ثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مسلح افواج کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے اعتماد ظاہر کیا کہ جوانوں کے تعاون اور لگن سے ہندوستان اس سمت میں مسلسل مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھے گا۔

ملک کے دفاعی پیداوار کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ آتم نربھر بھارت کی پہل کے تحت ملک کے اسٹارٹ اپس اور صنعتی ادارے ڈرون، اینٹی ڈرون سسٹم اور فوجیوں کے لیے جدید آلات تیار کررہے ہیں۔ انہوں نے دیسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ دفاعی سازوسامان کی تیاری اور اس کے استعمال میں ہندوستانی مسلح افواج کے کردار پر فخر کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی دفاعی پیداوار کو فروغ دینا ملک کی پالیسی سازی صلاحیت اور خود کفالت کے نقطہ نظر سے انتہائی اہم ہے۔

اس موقع پر وزیر دفاع نے جوانوں کو مقامی لوگوں کے ساتھ بہتر تعلقات برقرار رکھنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ فوجیوں کے رویے، وردی، گفتگو اور تحمل سے مقامی لوگوں کے درمیان مسلح افواج کی شبیہ بنتی ہے۔ اس لیے جس علاقے میں جوان تعینات ہوں، وہاں کے لوگوں کے ساتھ خوشگوار اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا ان کی ذمہ داری ہے۔

راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ مقامی لوگوں اور فوج کے درمیان تعلقات جتنے مضبوط ہوں گے، دشمن کی تفرقہ انگیز سازشیں اتنی ہی کمزور پڑیں گی۔ باگ ڈوگرا اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لوگوں میں فوج کے تئیں کافی احترام اور محبت ہے۔ جوانوں کو اپنے رویے اور کاموں کے ذریعے اس اعتماد کو مسلسل برقرار رکھنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande