
ماسکو، 7 نومبر ( ریا نووستی): دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کو لے کر ایک بار پھر تشویش بڑھنے لگی ہے۔ عالمی ادارہ¿ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کووڈ-19 کے نئے اسٹرین پی جے 2.1 کے بڑھتے ہوئے پھیلاو¿ پر نظر رکھنی شروع کردی ہے۔
تنظیم کے ویکسین ماہرین کے گروپ نے کہا ہے کہ دسمبر 2026 میں ہونے والی میٹنگ میں اس ویریئنٹ سمیت دیگر نئے اسٹرین سے متعلق اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے بعد کووڈ-19 ویکسین کی ساخت کے حوالے سے نئی سفارشات جاری کی جاسکتی ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کے مطابق کووڈ-19 ویکسین کی ساخت سے متعلق تکنیکی مشاورتی گروپ (ٹیگ-کو-ویک) دسمبر میں پی جے 2.1، ایس ٹی 1 اور ایس ڈبلیو 2.1 ویریئنٹس سے متعلق دستیاب اعداد و شمار کا تجزیہ کرے گا۔
اس دوران ماہرین ان ویریئنٹس میں ہونے والی جینیاتی تبدیلیوں، انفیکشن کے پھیلاو¿، اینٹی جینک خصوصیات اور انسانی جسم کے مدافعتی نظام پر ان کے اثرات کا مطالعہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی یہ بھی جائزہ لیا جائے گا کہ موجودہ ویکسین ان نئے ویریئنٹس کے خلاف کتنی مو¿ثر ہیں۔
اس سے قبل ڈبلیو ایچ او کے روسی دفتر نے کورونا کے نئے اسٹرین پی جے 2.1 کے عالمی سطح پر پھیلنے کے خدشے کا اظہار کیا تھا۔ تنظیم نے کہا تھا کہ وہ اس ویریئنٹ کی سرگرمیوں اور انفیکشن کے پھیلاو¿ پر مسلسل نظر رکھ رہی ہے۔
ڈبلیو ایچ او کا تکنیکی مشاورتی گروپ وقتاً فوقتاً کووڈ-19 ویکسین کی ساخت کا جائزہ لیتا رہتا ہے، تاکہ وائرس میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق ویکسین کو اپ ڈیٹ کرنے کے حوالے سے مناسب تجاویز دی جاسکیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ