
حیدرآباد ،6 نومبر(ہ س)۔ فیوچرسٹی پولیس کی محبوب شورم اسپیشل آپریشنزٹیم (ایس او ٹی) نے ضلع رنگاریڈی کے ابراہیم پٹنم منڈل کے پوچارم میں ملاوٹی دودھ تیار کرنے والے ایک یونٹ کاپردہ فاش کرتے ہوئے 43 سالہ دودھ تاجر کوگرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت انڈے سری سیلم کے طور پرکی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طورپرہائیڈروجن پرآکسائیڈ اوردھول پورملک پاؤڈرملا کرملاوٹی دودھ تیارکرتا تھااوراسے حیدرآباد کے صارفین کوسپلائی کیا جاتا تھا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران 100 لیٹرملاوٹی دودھ، ایک لیٹرہائیڈروجن پرآکسائیڈ اورایک کلوگرام وزن کے دھول پورملک پاؤڈر کے 35 پیکٹ ضبط کیے۔
پولیس کاکہنا ہے کہ ملزم مبینہ طورپران اشیاء کا استعمال کرتے ہوئے دودھ میں ملاوٹ کرکے اسے فروخت کررہا تھا، جس سے صارفین کی صحت کو خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔
پولیس نے ملاوٹی دودھ کی سپلائی کے نیٹ ورک کا پتہ لگانے اور اس سے متاثر ہونے والے صارفین کی شناخت کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اس معاملے میں دیگر افراد کے ملوث ہونے کے امکان کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔
۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق