آؤٹ سورسنگ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ: اسدالدین اویسی
حیدرآباد ،06 نومبر(ہ س)۔ کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ ریاست بھر کے مختلف سرکاری محکمہ جات، اداروں، کارپوریشنس اورسوسائٹیزمیں برسرکارآؤٹ سورسنگ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔ انہ
آؤٹ سورسنگ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا مطالبہ: اسدالدین اویسی


حیدرآباد ،06 نومبر(ہ س)۔

کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدراسدالدین اویسی نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ ریاست بھر کے مختلف سرکاری محکمہ جات، اداروں، کارپوریشنس اورسوسائٹیزمیں برسرکارآؤٹ سورسنگ ملازمین کی ماہانہ تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔ انہوں نے بڑھتی مہنگائی اوراخراجات زندگی میں مسلسل اضافہ کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے اس سلسلہ میں نمائندگی کی۔ اسدالدین اویسی نے اپنی نمائندگی میں نشاندہی کی کہ سابقہ حکومت نے 11جون 2021 کوجاری کردہ جی اوایم ایس نمبر 60 کے ذریعہ ان ملازمین کے مشاہرہ میں30 فیصد سے زائد اضافہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ تنخواہوں پرآخری نظرثانی کے بعد سے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث موجودہ تنخواہیں خاندان کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کے لئے ناکافی ثابت ہورہی ہیں۔

اسدالدین اویسی ایم پی نے حکومت سے درخواست کی کہ آؤٹ سورسنگ ملازمین کی مالی مشکلات اوران کی مخلصانہ خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے ان کے ماہانہ مشاہرہ میں خاطرخواہ اضافہ پر غورکیا جائے۔

انہوں نے حکومت کی توجہ اس جانب بھی مبذول کروائی کہ بعض سرکاری سوسائٹیزمیں برسرکارآؤٹ سورسنگ ملازمین کو مقررہ وقت پر تنخواہیں ادانہیں کی جارہی ہیں۔ اسدالدین اویسی نے حکومت پرزوردیا کہ تمام سرکاری محکمہ جات، اداروں، کارپوریشنس اور سوسائٹیزکوضروری ہدایات جاری کی جائیں تاکہ آؤٹ سورسنگ ملازمین کو ہرماہ بلا تاخیرتنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جاسکے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande