کانگریس رکن اسمبلی کے شوہر کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے پر تنازعہ
کانگریس رکن اسمبلی کے شوہر کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے پر تنازعہحیدرآباد، 06 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں کانگریس کی رکن اسمبلی متا راگامائی کے شوہرایم دیانند کے سرکاری ہیلی کاپٹرمیں سفر کرنے پرتنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ حیدرآبا
کانگریس رکن اسمبلی کے شوہر کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے پر تنازعہ


کانگریس رکن اسمبلی کے شوہر کا سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کرنے پر تنازعہحیدرآباد، 06 نومبر(ہ س)۔ تلنگانہ میں کانگریس کی رکن اسمبلی متا راگامائی کے شوہرایم دیانند کے سرکاری ہیلی کاپٹرمیں سفر کرنے پرتنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ حیدرآباد سے کھمم ضلع کے ستوپلی کے قریب بیتوپلی تالاب پہنچے، جہاں انہوں نے لاپتہ ماہی گیروں کو بچانے والے این ڈی آرایف اہلکاروں کی ستائش کی۔ اس سفرکے بعد سوشل میڈیا پرسرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال کولے کرسوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ متا دیانند نہ وزیر ہیں، نہ رکن اسمبلی، نہ سرپنچ اورنہ ہی وارڈ ممبر، اس کے باوجود انہوں نے سرکاری ہیلی کاپٹر میں سفرکیا۔ تنازعہ اس وقت مزید بڑھ گیا جب ایک کانگریس لیڈرنے ہیلی کاپٹرسے پہنچنے والے دیانند کو ‘ہیلی کاپٹر میں آنے والا ٹائیگر’ قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پرریلزشیئرکیں۔

ناقدین نے طنزکرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے بعض قائدین سرکاری ہیلی کاپٹروں کوشیئر آٹوکی طرح استعمال کررہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر بھی سوال اٹھایا کہ ایک طرف حکومت خزانے میں پیسوں کی کمی کا حوالہ دے رہی ہے، تودوسری طرف کسی سرکاری عہدے پرفائزنہ ہونے والے افراد بھی سرکاری ہیلی کاپٹروں میں سفرکررہے ہیں۔

اس واقعے نے سرکاری وسائل کے استعمال اور سیاسی قائدین کے اہل خانہ کو حاصل مبینہ مراعات پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

تاہم، متا دیانند کے ہیلی کاپٹر سفر کی اجازت اور اس کے اخراجات سے متعلق تاحال کوئی سرکاری وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔

۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande