
وارانسی، 5 نومبر (ہ س)۔ وارانسی کے جگت پور انٹر کالج میں لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے قومی صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان نے ’نو سنکلپ‘ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بابا وشوناتھ کی نگری میں وہ کچھ خواب اور وعدے لے کر آئے ہیں۔ آج ہم سب کو فیصلہ کرنا ہے کہ اتر پردیش کو کس سمت لے کر جانا ہے۔
چراغ پاسوان نے کہا کہ انہوں نے اپنے والد رام ولاس پاسوان کو دیکھا ہے کہ کس طرح انہوں نے اپنی زندگی آنے والی نسل کے بہتر مستقبل کے لیے وقف کر دی تھی۔ اس کے باوجود آج بھی ہم بنیادی سہولیات کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ چھوٹی چھوٹی سہولیات کا حصول بھی ہمارے لیے ایک بڑا چیلنج بن جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کبھی ہمیں ذات کے نام پر تو کبھی مذہب کے نام پر مسترد کیا گیا۔ آج اتر پردیش کے نوجوان روزگار اور بہتر مستقبل کی تلاش میں ملک کے مختلف حصوں میں جا کر زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
مرکزی وزیر نے کانگریس اور سماج وادی پارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ جماعتیں ہمیں سماجی انصاف کیا دلائیں گی؟ آزادی کے بعد ملک میں کانگریس کی حکومت تھی، لیکن جس عظیم شخصیت ڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر نے آئین مرتب کیا، کانگریس حکومت کے دور میں ان کی تصویر تک نہیں لگائی گئی۔
اس موقع پر لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کے مختلف عہدیداروں نے قومی صدر چراغ پاسوان کا گلپوشی کرکے استقبال کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد