
سری نگر، 05 نومبر (ہ س): سری نگر کے علاقے نیو کالونی بٹہ مالو میں جمعرات شام دیر گئے آگ لگ گئی جس نے دو رہائشی مکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔فائر اینڈ ایمرجنسی کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر اور ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کی کارروائیاں شروع کیں۔ حکام نے بتایا کہ دو رہائشی مکانات آگ کی لپیٹ میں آ گئے، جنہیں قابو کر لیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے، جبکہ تمام دستیاب فائر ٹیمیں آپریشن میں مصروف ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / Aftab Ahmad Mir