ایئرہوسٹس انیسیا بترا خودکشی معاملہ: شوہر میانک سنگھوی الزامات سے بری
نئی دہلی، 5 نومبر(ہ س)۔ دہلی ہائی کورٹ نے 2018 کے معروف ایئرہوسٹس انیسیا بترا خودکشی معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ان کے شوہر میانک سنگھوی کو ظلم اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ جسٹس مدھو جین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تفتی
ایئرہوسٹس انیسیا بترا خودکشی معاملہ: شوہر میانک سنگھوی الزامات سے بری


نئی دہلی، 5 نومبر(ہ س)۔

دہلی ہائی کورٹ نے 2018 کے معروف ایئرہوسٹس انیسیا بترا خودکشی معاملے میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے ان کے شوہر میانک سنگھوی کو ظلم اور خودکشی کے لیے اکسانے کے الزامات سے بری کردیا ہے۔ جسٹس مدھو جین نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ تفتیشی ایجنسی کی جانب سے پیش کیے گئے حقائق میں کسی بھی جرم کے ضروری قانونی عناصر ثابت نہیں ہوتے۔

اس کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے میانک سنگھوی کو جہیز کے لیے قتل(آئی پی سی کی دفعہ 304 بی) کے الزام سے بری رکھنے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ عدالت نے ان کے والدین کو بھی تمام الزامات سے بری کیے جانے کے فیصلے کی توثیق کردی۔

ہائی کورٹ نے واضح کیا کہ محض کسی خودکشی نوٹ یا پیغام میں کسی شخص کا نام درج ہونے سے خودکشی کے لیے اکسانے کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔ اس کے لیے ملزم کی جانب سے کوئی براہ راست عمل ہونا ضروری ہے۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ ازدواجی زندگی میں عام نوعیت کے اختلافات یا ہر مالی لین دین کو مجرمانہ ظلم قرار نہیں دیا جاسکتا۔

قانونی فیصلے کے ساتھ ہی ہائی کورٹ نے سماج اور والدین کو ایک اہم نصیحت بھی کی۔ عدالت نے کہا کہ ازدواجی زندگی میں تشدد کا سامنا کرنے والی بیٹیوں کو والدین کی جانب سے ’سمجھوتہ کرنے‘ کا مشورہ دے کر واپس نہیں بھیجنا چاہیے۔ سماجی بدنامی کے خوف سے بیٹی کو میکے میں پناہ نہ دینا اس کی حفاظت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے مترادف ہے۔

عدالت نے ازدواجی تنازعات میں شوہر کے پورے خاندان کو بلاوجہ گھسیٹنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بھی تشویش ظاہر کی۔

واضح رہے کہ جرمن ایئرلائنز کی فلائٹ اٹینڈنٹ انیسیا بترا نے 13 جولائی 2018 کو جنوبی دہلی کے پنچ شیل پارک میں واقع اپنے گھر کی چھت سے کود کر خودکشی کرلی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande