بہار ایس ڈی آر ایف ٹیم نے قومی سطح کے دوسرے سی بی آر این مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا
پٹنہ، 5 نومبر (ہ س)۔ بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ غازی آباد میں 2 سے 4 نومبر 2026 تک منعقدہ دوسرے نیشنل کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل اینڈ نیوکلیئر
بہار ایس ڈی آر ایف ٹیم نے قومی سطح کے دوسرے سی بی آر این مقابلے میں تیسرا مقام حاصل کیا، کانسے کے تمغے کے ساتھ 50 ہزار روپے کا انعام


پٹنہ، 5 نومبر (ہ س)۔ بہار اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے قومی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ غازی آباد میں 2 سے 4 نومبر 2026 تک منعقدہ دوسرے نیشنل کیمیکل، بایولوجیکل، ریڈیولوجیکل اینڈ نیوکلیئر (سی بی آر این) مقابلے میں بہار کی ایس ڈی آر ایف ٹیم نے تیسرا مقام حاصل کرکے کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا۔ٹیم کی اس کامیابی پر اسے کانسے کے تمغے کے ساتھ 50 ہزار روپے نقد انعام سے بھی نوازا گیا۔ جوانوں کی سخت محنت، اعلیٰ سطح کی تربیت اور غیر معمولی حوصلے نے قومی سطح پر بہار کا نام روشن کیا ہے۔اس مقابلے کے انعقاد کا بنیادی مقصد ایس ڈی آر ایف کے جوانوں کی عملی صلاحیتوں اور تکنیکی معلومات میں اضافہ کرنا تھا، تاکہ کیمیائی، حیاتیاتی، ریڈیولوجیکل اور جوہری خطرات سے متعلق ہنگامی حالات میں وہ تیزی اور درستگی کے ساتھ کارروائی کرسکیں۔بہار ایس ڈی آر ایف ٹیم کی یہ کامیابی آفات کے انتظام کے شعبے میں اس کی پیشہ ورانہ مہارت، تکنیکی صلاحیت اور عوامی خدمت کے تئیں مسلسل عزم و لگن کا ثبوت ہے۔ ٹیم کی اس کامیابی سے ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ نظام کو بھی قومی سطح پر شناخت ملی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande