
حیدرآباد ،05 نومبر(ہ س)۔آندھرا پردیش ریاست میں ایم پی ٹی سی اورزیڈ پی ٹی سی انتخابات کے دوران ضلع کے کوڈیرومنڈل کے مارتولا سیکنڈ کالونی میں واقع پولنگ بوتھ پرانتخابی بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اطلاعات کے مطابق، تلگو دیشم پارٹی(ٹی ڈی پی)اوروائی ایس آرکانگریس پارٹی(وائی ایس آرسی پی) کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا،جس کے باعث پولنگ کاعمل متاثرہوگیا۔ الزام ہے کہ اس دوران بیلٹ پیپرزاوربیلٹ باکس پولنگ اسٹیشن سے باہرنکال کرپھینک دیے گئے۔ واقعہ کے بعد پولنگ بوتھ پرافراتفری اورکشیدگی کا ماحول پیداہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ تصادم انتخابی عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزامات کے بعد شروع ہوا۔ تاہم، واقعہ کی مزید تفصیلات اور انتخابی حکام کی جانب سے کی گئی کارروائی کے بارے میں تاحال کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمدعبدالخالق