جراثیم سے پاک ادویات کے معیار کے لیے گریڈ اے کلین ایریا کے قوانین مزید سخت ہوں گے
نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س): مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جراثیم سے پاک (اسٹیرائل) ادویات کی تیاری میں معیار اور حفاظتی ضوابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈرگس رولز 1945 کے شیڈول ایم میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے تحت ادویات کی تیاری کے گریڈ ا
جراثیم سے پاک ادویات کے معیار کے لیے گریڈ اے کلین ایریا کے قوانین  مزید سخت ہوں گے


نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س): مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود نے جراثیم سے پاک (اسٹیرائل) ادویات کی تیاری میں معیار اور حفاظتی ضوابط کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ڈرگس رولز 1945 کے شیڈول ایم میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ اس کے تحت ادویات کی تیاری کے گریڈ اے کلین ایریا میں جرثوموں سے آلودگی کی نگرانی سے متعلق معیارات کو عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے رہنما اصولوں کے مطابق بنایا جائے گا۔

وزارت نے بدھ کے روز بتایا کہ 28 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر جی ایس آر 953(ای) کے ذریعے یہ ترمیم تجویز کی گئی ہے۔ اس کا مقصد شیڈول ایم میں مقررہ موجودہ مائیکروبیل آلودگی کی حدود اور ڈبلیو ایچ او کے بین الاقوامی معیارات کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔ مجوزہ تبدیلیاں ڈبلیو ایچ او کی ٹیکنیکل رپورٹ سیریز نمبر 1044 کے ضمیمہ 2 میں اسٹیرائل فارماسیوٹیکل مصنوعات کے لیے مقرر کردہ گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس (جی ایم پی) کے رہنما اصولوں پر مبنی ہیں۔

گریڈ اے کلین ایریا جراثیم سے پاک ادویات کی تیاری کے سب سے اہم حصے ہوتے ہیں۔ یہاں کھلی ادویات، کنٹینرز، جراثیم سے پاک آلات اور دیگر اجزا کو سنبھالا جاتا ہے۔ ایسے علاقوں میں جرثوموں کی موجودگی پر سخت نگرانی رکھنا ضروری ہے، تاکہ ادویات کے معیار اور حفاظت کے ساتھ کسی قسم کا سمجھوتہ نہ ہو۔

وزارت کے مطابق مجوزہ ترمیم نافذ ہونے کے بعد شیڈول ایم کی دفعات ڈبلیو ایچ او کے رہنما اصولوں کے مطابق ہو جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی گریڈ اے علاقوں میں کسی بھی قسم کی مائیکروبیل افزائش پائے جانے پر تحقیقات شروع کرنا لازمی ہوگا۔ اس سے آلودگی کی ممکنہ وجوہات کی نشاندہی کرنے اور ضروری اصلاحی اقدامات اٹھانے میں مدد ملے گی۔

حکومت کا ماننا ہے کہ اس ترمیم سے ہندوستانی دوا سازی کے شعبے میں معیار کے ضوابط بہتر ہوں گے۔ اس کے علاوہ ملک کے ریگولیٹری نظام کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق بنانے اور جراثیم سے پاک ادویات کی مصنوعات کے معیار، حفاظت اور قابل اعتماد ہونے کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

وزارت نے مجوزہ ترمیم پر عام لوگوں اور متعلقہ فریقوں سے اعتراضات اور تجاویز بھی طلب کی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande