کانگریس نے 90 بار منتخب حکومتیں برطرف کیں، اب جمہوریت کی دہائی دے رہی ہے: جے پی نڈا
بھوپال میں بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ پد یاترا بھوپال، 4 نومبر (ہ س)۔ جمہوریت اور آئینی اداروں کے وقار کو لے کر کانگریس کی جانب سے اٹھائے جا رہے سوالات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر
بی جے پی نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ—انارکی ہٹاؤ) پد یاترا نکال کر سیاسی جوابی مہم تیز کر دی۔


بی جے پی نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ—انارکی ہٹاؤ) پد یاترا نکال کر سیاسی جوابی مہم تیز کر دی۔


بی جے پی نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ—انارکی ہٹاؤ) پد یاترا نکال کر سیاسی جوابی مہم تیز کر دی۔


بی جے پی نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ—انارکی ہٹاؤ) پد یاترا نکال کر سیاسی جوابی مہم تیز کر دی۔


بی جے پی نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ—انارکی ہٹاؤ) پد یاترا نکال کر سیاسی جوابی مہم تیز کر دی۔


-بھوپال میں بی جے پی کی ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ پد یاترا

بھوپال، 4 نومبر (ہ س)۔

جمہوریت اور آئینی اداروں کے وقار کو لے کر کانگریس کی جانب سے اٹھائے جا رہے سوالات کے درمیان بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کے روز بھوپال میں ’لوک تنتر بچاؤ—اراجکتا ہٹاؤ‘ (جمہوریت بچاؤ—انارکی ہٹاؤ) پد یاترا نکال کر اپنی سیاسی جوابی مہم تیز کر دی۔

اٹل پتھ پر منعقدہ جلسے میں مرکزی وزیر اور بی جے پی کے سابق قومی صدر جگت پرکاش نڈا نے کانگریس کی جمہوری تاریخ پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جس پارٹی نے اپنے دورِ اقتدار میں 90 بار منتخب حکومتوں کو برطرف کیا، وہ آج کس منہ سے جمہوریت کے تحفظ کی بات کر رہی ہے؟ انہوں نے ایمرجنسی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس کے ستم رسیدہ رہے ہیں۔ نڈا نے الزام عائد کیا کہ کانگریس اور انڈیا اتحاد ملک میں عدم استحکام کا ماحول پیدا کرنا چاہتے ہیں اور انتخابی شکست کے بعد آئینی اداروں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

پد یاترا میں وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو، بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیل وال، پارٹی کے قومی نائب صدر لال سنگھ آریہ سمیت بڑی تعداد میں پارٹی عہدیداران، عوامی نمائندے اور کارکنان شریک ہوئے۔

جلسے میں جے پی نڈا نے کہا کہ کانگریس سمجھ چکی ہے کہ آنے والے 30-20 برسوں تک عوام اسے اقتدار میں آنے کا موقع نہیں دیں گے۔ اسی سیاسی مایوسی کے تحت پارٹی اپنی انتخابی شکست کا ٹھیکرا الیکشن کمیشن کے سر پھوڑ رہی ہے۔ انہوں نے راہل گاندھی کی سیاست کو ’ہٹ اینڈ رن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر، ہریانہ اور کرناٹک میں ووٹ چوری کے الزامات لگائے گئے، مگر جب الیکشن کمیشن نے حلف نامے کے ساتھ ثبوت پیش کرنے کو کہا تو کانگریس پیچھے ہٹ گئی۔

نڈا نے کہا کہ جمہوریت میں انتخابات ہارنے اور جیتنے کا عمل فطری ہے۔ سیاسی جماعتوں کو اپنی شکست کے اسباب کا جائزہ لینا چاہیے۔ انتخابی نتائج پر انگلیاں اٹھانے کے بجائے اپنی تنظیمی کمزوریوں اور عوام سے رابطے کا محاسبہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کانگریس پر الزام لگایا کہ وہ انتخابی عمل پر شکوک و شبہات پیدا کر کے جمہوری نظام کے تئیں بے اعتمادی کی فضا قائم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ای وی ایم ہیک کرنے کا کھلا چیلنج دیا تھا، لیکن کانگریس کا کوئی بھی لیڈر اس چیلنج کو قبول کرنے سامنے نہیں آیا۔ راہل گاندھی کو خود احتسابی کا مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ای وی ایم اور بیلٹ پیپر پر سوالات اٹھانے سے پہلے کانگریس کو اپنی سیاسی صورتِ حال اور انتخابی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔

نڈا نے ایمرجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی جمہوریت سے متعلق تاریخ اس کے موجودہ سیاسی الزامات سے میل نہیں کھاتی۔ ایمرجنسی کے دوران جمہوری حقوق اور اظہارِ رائے کی آزادی پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ ایسی تاریخ رکھنے والی پارٹی کا آج جمہوریت کے تحفظ کا دعویٰ کرنا بذاتِ خود لمحۂ فکریہ ہے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے راہل گاندھی اور کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی توہین کرنے اور الیکشن کمیشن کو اپنی جیب کی پڑیا سمجھنے والوں کو عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جب جب عدالت نے کانگریس کے خلاف فیصلہ سنایا، پارٹی نے ججوں اور عدالت کے وقار پر انگلیاں اٹھائیں۔ ایمرجنسی اس کا واضح ثبوت ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جمہوریت میں عدلیہ اور الیکشن کمیشن جیسے آئینی اداروں کا احترام تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ کسی فیصلے سے اختلاف ظاہر کرنے کا جمہوری حق سب کو حاصل ہے، لیکن اداروں کی ساکھ کو سیاسی تنازعہ بنانا قطعی مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کو اپنی سیاسی سرگرمیوں اور بیانات میں آئینی حدود و شائستگی کا پاس رکھنا چاہیے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر ہیمنت کھنڈیل وال نے الزام لگایا کہ کانگریس مفادِ عامہ کے مسائل سے منہ موڑ کر آئینی اداروں کے تئیں بے اعتمادی پیدا کرنے اور سیاسی انتشار پھیلانے کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مخالفت کی آڑ میں نظم و نسق کو متاثر کرنے کا رویہ جمہوری مکالمے کے شایانِ شان نہیں ہے۔ جمہوریت میں عوام کا اعتماد سب سے مقدم ہے اور اسے متزلزل کرنے والی کوششوں کا جواب عوامی بیداری اور عوامی شراکت داری کے ذریعے ہی دیا جانا چاہیے۔

پد یاترا اور جلسے میں پارلیمانی بورڈ کے رکن ستیہ نارائن جٹیا، بی جے پی کے قومی نائب صدر لال سنگھ آریہ، قومی شعبہ جاتی کلسٹر کوآرڈینیٹر و رکن پارلیمنٹ وشنو دت شرما، کابینہ وزرا کرن سنگھ ورما، وشواس سارنگ، چیتنیہ کاشیک، کرشنا گور، نریندر شیواجی پٹیل، ریاستی نائب صدر پربھورام چودھری، ریاستی جنرل سکریٹری راہل کوٹھاری، اراکین پارلیمنٹ آلوک شرما اور درشن چودھری، اراکین اسمبلی رامیشور شرما اور بھگوان داس سبنانی، نیز میئر مالتی رائے سمیت متعدد پارٹی عہدیداران اور عوامی نمائندے موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande