
کاٹھمنڈو، 04 نومبر (ہ س)۔ ہندوستان کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نیپال کے دو روزہ سرکاری دورے پر کاٹھمنڈو پہنچ گئے ہیں۔ وہ کچھ دیر قبل تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اترے۔ خارجہ سکریٹری کے نیپال دورے کو وزیر اعظم بالیندر شاہ کے آئندہ دورہ ہندوستان کی تیاریوں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
نیپال کی وزارت خارجہ کے مطابق، وزیر اعظم شاہ کے دورہ ہندوستان کی تیاری اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی بات چیت کو آگے بڑھانے کے مقصد سے یہ دورہ ہو رہا ہے۔ کاٹھمنڈو پہنچنے کے بعد مسری آج اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ ان کی وزیر اعظم شاہ سے بھی ملاقات طے ہے۔ اس کے علاوہ ان کا وزیر خارجہ ششیر کھنال، وزیر خزانہ سورنم واگلے سمیت دیگر وزرا سے ملاقات کا پروگرام ہے۔
ان ملاقاتوں کے دوران نیپال اور ہندوستان کے دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور وزیر اعظم شاہ کے ممکنہ ہندوستان دورے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیے جانے کی امید ہے۔ دورہ مکمل کرنے کے بعد ہندوستانی خارجہ سکریٹری وکرم مصری کل وطن واپس روانہ ہوں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد