
لکھنؤ، 4 نومبر (ہ س)۔ اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں دیوالی کے تہوار کے دن یعنی 8 نومبر کو میٹرو ٹرین کی خدمات صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک دستیاب رہیں گی۔ یہ اطلاع اترپردیش میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (یو پی ایم آر سی) کے محکمہ تعلقات عامہ کی جانب سے بدھ کے روز جاری ایک خط کے ذریعے دی گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق، دونوں ٹرمینل اسٹیشنوں یعنی سی سی ایس ایئرپورٹ اور منشی پلیا میٹرو اسٹیشن سے میٹرو ٹرین کی خدمات صبح 6 بجے شروع ہوں گی اور آخری ٹرین شام 7 بجے روانہ ہوگی۔ خدمات کے اوقات میں یہ تبدیلی صرف دیوالی کے دن کے لیے ہوگی۔
دیگر دنوں میں میٹرو ٹرین کی خدمات معمول کے مطابق صبح 6 بجے سے شروع ہوکر رات 10:30 بجے تک جاری رہیں گی۔
یو پی ایم آر سی نے تمام میٹرو مسافروں اور شہر کے باشندوں کو دیوالی کی پیشگی دلی مبارکباد دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی