نیپال حکومت نے آئی جی پی دان بہادر کارکی کو عہدے سے ہٹایا، اے آئی جی منوج کے سی ہوں گے نئے پولیس سربراہ
کٹھمنڈو، 4 نومبر (ہ س): نیپال حکومت نے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) دان بہادر کارکی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں ذمہ داریوں سے فارغ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مشیر کے طور پر تعینات رکھنے کا فیصلہ کابینہ نے کیا ہے۔ کارکی کو آئی جی پ
نیپال حکومت نے آئی جی پی دان بہادر کارکی کو عہدے سے ہٹایا، اے آئی جی منوج کے سی ہوں گے نئے پولیس سربراہ


کٹھمنڈو، 4 نومبر (ہ س): نیپال حکومت نے پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی پی) دان بہادر کارکی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ انہیں ذمہ داریوں سے فارغ کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر کے تحت مشیر کے طور پر تعینات رکھنے کا فیصلہ کابینہ نے کیا ہے۔

کارکی کو آئی جی پی کے عہدے سے ہٹا کر وزیر اعظم کے دفتر کے ماتحت کر دیا گیا ہے۔ حالیہ متنازع واقعات میں آئی جی پی کارکی کا کردار بھی سامنے آنے کے بعد حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

براہ راست برطرفی کی صورت میں قانونی پیچیدگیاں پیدا ہونے کے خدشے کے پیش نظر کابینہ نے انہیں وزیر اعظم کے دفتر کے تحت منتقل کرنے کا فیصلہ کیا۔

حکومت نے اے آئی جی منوج کے سی کو نیا آئی جی پی مقرر کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande