
نیویارک/واشنگٹن، 04 نومبر (ہ /ریا نووستی)۔ امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اقلیتی رہنما حکیم جیفریز نے ”امریکہ کی جیت“ کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کے بعد سامنے آنے والے رجحانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کانگریس کے ایوان زیریں پر ڈیموکریٹس کا کنٹرول ہوجائے گا۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کے کنٹرول کی خبروں کے درمیان وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ اگر ایسا ہوا تو ڈیموکریٹس کو ووٹ دینے والے رائے دہندگان کو اپنے فیصلے پر پچھتاوا ہوگا۔
جیفریز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، ”امریکہ کی جیت!“ تجزیاتی ادارے ’ڈسیڑن ڈیسک ایچ کیو‘ اور نشریاتی اداروں سی این این اور این بی سی کے اندازوں کے مطابق کانگریس کے انتخابات کے نتائج کی بنیاد پر امریکی ایوان نمائندگان کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھوں میں چلا جائے گا۔ فی الحال کانگریس کے دونوں ایوانوں میں ریپبلکن پارٹی کو معمولی اکثریت حاصل ہے۔ ایوان نمائندگان میں ریپبلکنز کے پاس 218 نشستیں ہیں، جب کہ ڈیموکریٹس کے پاس 214 نشستیں ہیں۔ وہیں سینیٹ میں ریپبلکنز کی 53 اور ڈیموکریٹس کی 47 نشستیں ہیں۔
اس دوران وائٹ ہاو¿س نے کہا ہے کہ جن امریکی شہریوں نے ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا ہے، انہیں اپنے اس فیصلے پر پچھتاوا ہوگا۔ ایسا اس وقت ہوگا جب ایران کے ساتھ جاری تنازعہ حل ہوجائے گا اور پٹرول کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، لیکن اس وقت ان کے پاس سخت گیر لبرل ڈیموکریٹس کی فہرست ہی باقی رہ جائے گی۔ انتظامیہ کے ایک عہدیدار نے کہا، ”آج جن لوگوں نے ڈیموکریٹس کو ووٹ دیا ہے، انہیں بعد میں بہت پچھتاوا ہوگا۔ ایران کے ساتھ تنازعہ حل ہونے کے بعد جب پٹرول کی قیمتیں تیزی سے نیچے آئیں گی، تب انہیں احساس ہوگا کہ وہ سخت گیر لبرل ڈیموکریٹس کے ساتھ پھنس گئے ہیں۔“
یہ تبصرہ امریکی تجزیاتی ادارے ’ڈسیزن ڈیسک ایچ کیو‘ کے اس اندازے کے درمیان سامنے آیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کا کنٹرول ڈیموکریٹس کے ہاتھ میں چلا جائے گا۔ 3 نومبر کو امریکہ میں وسط مدتی کانگریسی انتخابات ہوئے تھے، جن میں امریکی شہریوں نے ایوان نمائندگان کے تمام 435 ارکان اور سینیٹ کے 35 ارکان کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔
اس دوران صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ایک نمائندے نے اشارہ دیا ہے کہ امریکی کانگریس کے انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آنے کے باوجود وائٹ ہاو¿س اپنے موقف پر قائم ہے اور شکست تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ اس سے قبل بدھ کو امریکی تجزیاتی ادارے ’ڈسیزن ڈیسک ایچ کیو‘ نے کہا تھا کہ ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق اس بات کا 84 فیصد امکان ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کا کنٹرول ریپبلکنز کے ہاتھوں سے نکل کر ڈیموکریٹس کے پاس چلا جائے گا۔ ڈیموکریٹس کی ممکنہ جیت کے درمیان وائٹ ہاو¿س کے اندرونی ماحول سے متعلق ایجنسی کے ایک سوال کے جواب میں عہدیدار نے کہا، ”وائٹ ہاو¿س اپنے موقف پر پوری طرح قائم ہے۔‘
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / محمد شہزاد