اگنی ویروں کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع نوجوانوں کے مستقبل اور ملک کی سلامتی کے تئیں وزیر اعظم مودی کے عزم کا ثبوت: سنجے سراوگی
پٹنہ، 4 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے اگنی ویروں کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی اضافی توسیع دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں دلی تشکر اور اظہارِ ممنونیت کیا ہے۔سنجے سراوگی نے ک
اگنی ویروں کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی توسیع نوجوانوں کے مستقبل اور ملک کی سلامتی کے تئیں وزیر اعظم مودی کے عزم کا ثبوت: سنجے سراوگی


پٹنہ، 4 نومبر (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر سنجے سراوگی نے اگنی ویروں کی مدتِ ملازمت میں دو سال کی اضافی توسیع دینے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کے تئیں دلی تشکر اور اظہارِ ممنونیت کیا ہے۔سنجے سراوگی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا یہ فیصلہ ملک کے نوجوانوں کے مفاد میں ایک اہم قدم ہے۔ اس سے اگنی ویروں کو اپنی صلاحیتوں، نظم و ضبط اور فوجی تجربات کو مزید نکھارنے اور آگے بڑھانے کا اضافی موقع ملے گا۔ یہ فیصلہ نوجوانوں کے حوصلے بلند کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی خدمت کے تئیں ان کے جذبے اور عزم کو بھی مزید مضبوط کرے گا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت ہمیشہ نوجوانوں کے روشن مستقبل، ان کے وقار اور ملک کی سلامتی کو اولین ترجیح دیتی رہی ہے۔ اگنی ویروں کے مفاد میں لیا گیا یہ فیصلہ حکومت کی اسی حساسیت اور دور اندیش قیادت کا مظہر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنے والے جوانوں اور اگنی ویروں کا احترام کرنا اور ان کے مستقبل کی فکر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے اس فیصلے سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ مرکزی حکومت ملک کے نوجوانوں کے ساتھ پوری مضبوطی سے کھڑی ہے۔بی جے پی کے ریاستی صدر نے اس اہم فیصلے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا بہار کی عوام اور نوجوانوں کی جانب سے دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کا استقبال اور خیرمقدم کیا۔ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande