امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں وکست بھارت سنکلپ پارک کا افتتاح کیا
رائے پور، 3 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے منگل کو چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور اٹل نگر کے سیکٹر-16 میں وکست بھارت سنکلپ پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما بھی موجود تھے۔ مرکز
امت شاہ نے چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں وکست بھارت سنکلپ پارک کا افتتاح کیا


رائے پور، 3 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ و امدادِ باہمی امت شاہ نے منگل کو چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور اٹل نگر کے سیکٹر-16 میں وکست بھارت سنکلپ پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ وشنو دیو سائی اور نائب وزیر اعلیٰ وجے شرما بھی موجود تھے۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج پارک کے احاطے میں پیپل کا پودا لگا کر ماحولیاتی تحفظ اور سرسبز مستقبل کا پیغام بھی دیا۔ تقریباً 16 ایکڑ رقبے پر تیار کیے گئے اس پارک میں اب تک 2,500 سے زائد پیپل کے درخت اور 500 سے زیادہ مقامی اقسام کے پودے لگائے جا چکے ہیں۔

قابلِ ذکر ہے کہ نوا رائے پور کو ایک سرسبز، صاف ستھرے اور ماحول دوست جدید شہر کے طور پر ترقی دینے کی سمت یہ ایک اہم پہل ہے۔ یہ پارک نوا رائے پور کو ’پیپل سٹی‘ کے طور پر نئی شناخت دلانے کے ساتھ ہی شہر کی سرسبزی اور ماحولیاتی توازن کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

اس موقع پر ریاست کے وزیر خزانہ او پی چودھری، وزیر جنگلات کیدار کشیپ اور وزیر برائے ہنرمندی کی ترقی گرو خوشونت صاحب سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande