
کاٹھمانڈو، 3 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے سولوکھمبو میں دو ہیلی کاپٹروں کے آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی، جبکہ ایک دیگر زخمی ہو گیا۔ نیپال سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق، فش ٹیل اور ڈائنسٹی ایئر کے ہیلی کاپٹر فیریچے ہیلی پیڈ پر اترتے وقت آپس میں ٹکرا گئے۔
اتھارٹی کے اطلاعاتی افسر گیانیندر بھول نے بتایا کہ فیریچے ہیلی پیڈ پر اترنے کے دوران دونوں ہیلی کاپٹروں کے پروں کے ٹکرانے کی اطلاع ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کے سلسلے میں تفصیلی معلومات جمع کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
سولوکھمبو ضلع پولیس دفتر کے ڈی ایس پی نوین راج بڈھاتھوکی کے مطابق، کھمبو پاسانگ لہامو فیریچے ہیلی پیڈ پر اترتے وقت دونوں ہیلی کاپٹروں کے پر آپس میں ٹکرا گئے، جس سے یہ حادثہ پیش آیا۔ مرنے والے کس ملک کے شہری ہیں، اس کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کو علاج کے لیے ماؤنٹین ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھیجا گیا ہے۔ سولوکھمبو کے پولیس انسپکٹر موسم تامانگ کے مطابق، متوفی غیر ملکی شہری ہیں۔ ان کی لاش کو پربھو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لوکلا لایا گیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / انظر حسن