
کاٹھمنڈو، 3 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے سولکھمبو ضلع میں آج صبح ڈائنسٹی اور فِسٹیل ایئر کے دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان ٹکر میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی شہری کی شناخت ہو گئی ہے۔ سولکھمبو ضلع پولیس دفتر کے ڈی ایس پی نوین راج بوڈھاتھوکی کے مطابق، ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 47 سالہ بھارتی شہری وسنت کمار بلارا ماڈو کے طور پر ہوئی ہے۔
وہیں، اس حادثے میں بھارتی نژاد 53 سالہ نیوزی لینڈ کے شہری شیلش کشن پٹیل زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق، فِسٹیل ہیلی کاپٹر کا پائلٹ بھی معمولی طور پر زخمی ہوا ہے، تاہم فوری طور پر اس کے نام کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
ڈی ایس پی بوڈھاتھوکی نے بتایا کہ کھمبو پاسانگ لہامو علاقے کے فیریچے میں واقع ہیلی پیڈ پر آج صبح لینڈنگ کے دوران دونوں ہیلی کاپٹروں کے بلیڈ (پنکھے) آپس میں ٹکرا گئے، جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی