
نئی دہلی، 3 نومبر (ہ س)۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) نے منگل کو سینٹرل نارتھ زون (کیشو پورم زون) کے آٹھ وارڈوں میں ویکیوم پر مبنی بیٹری سے چلنے والی لِٹر پِکر( کوڑا اٹھےانے والی ) مشینوں کا تجربہ شروع کیا۔ ان لِٹر پِکر مشینوں کا افتتاح دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے 17 اکتوبر کو کیا تھا۔ اس منصوبے کے تحت دہلی میونسپل کارپوریشن شہر کے تمام 250 وارڈوں میں مجموعی طور پر 1,000 مشینیں نصب کرے گی۔ ہر وارڈ میں چار مشینیں فراہم کی جائیں گی۔
یہ جدید مشینیں سکشن ہوز کے ذریعے پلاسٹک کی بوتلیں، کاغذ کے کپ، ریپر، پتے اور دیگر ہلکا کچرا جمع کرتی ہیں۔ ان مشینوں کو خاص طور پر بازاروں، عوامی مقامات، تنگ گلیوں اور مصروف تجارتی علاقوں کی صفائی کے لیے تیار کیا گیا ہے، جہاں بڑی مشینی سڑکوں کی صفائی کرنے والی گاڑیوں کی رسائی مشکل ہوتی ہے۔
مشینوں کا تجرباتی آپریشن تنگ اور بھیڑ بھاڑ والے علاقوں میں مقامی سطح پر صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے اور کچرا جمع کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
یہ پہل دہلی میونسپل کارپوریشن کے صاف ستھرے اور بہتر عوامی مقامات کی تعمیر کے لیے جدید، مشینی اور ماحول دوست طریقے اپنانے کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالواحد