یمن کے ساحل کے قریب مسلح قزاقوں نے متحدہ عرب امارات کے مال بردار جہاز کو اغوا کرلیا
صنعاء، 28 نومبر (ہ س)۔ یمن کے ساحل کے قریب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے وابستہ ایک مال بردار جہاز کو صومالی قزاقوں نے اغوا کرلیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق قزاق ماہی گیروں کا بھیس بدل کر یمن پہنچے تھے اور وہاں صومالی برادری کے درمیان چھپ کر اپنی سرگر
یمن کے ساحل کے قریب مسلح قزاقوں نے متحدہ عرب امارات کے مال بردار جہاز کو اغوا کرلیا


صنعاء، 28 نومبر (ہ س)۔ یمن کے ساحل کے قریب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے وابستہ ایک مال بردار جہاز کو صومالی قزاقوں نے اغوا کرلیا۔ سکیورٹی حکام کے مطابق قزاق ماہی گیروں کا بھیس بدل کر یمن پہنچے تھے اور وہاں صومالی برادری کے درمیان چھپ کر اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔ برطانوی بحری سلامتی ایجنسی یو کے ایم ٹی او نے بھی جہاز پر مسلح حملہ آوروں کے سوار ہونے کی تصدیق کی ہے۔

یو کے ایم ٹی او کے مطابق یمن کی بندرگاہ بلحاف سے تقریباً 120 کلومیٹر جنوب مغرب میں ایک مال بردار جہاز پر حملہ آوروں نے قبضہ کرلیا۔ صومالیہ کے علاقے پنٹ لینڈ کے تین سکیورٹی حکام نے بتایا کہ اغوا کیا گیا جہاز ’ایم وی مارسا ورگو‘ ہے۔ یہ جہاز یو اے ای میں قائم مارسا اوشین شپنگ کمپنی کی ملکیت ہے اور پاناما کے پرچم تلے چلایا جارہا تھا۔

حکام کے مطابق چھ صومالی مسلح قزاق ماہی گیری کی ایک کشتی کے ذریعے پنٹ لینڈ سے روانہ ہوئے اور خلیج عدن عبور کرکے یمن پہنچے۔ صومالی برادری کے ذرائع کے ذریعے ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے سکیورٹی حکام کا دعویٰ ہے کہ قزاقوں نے اپنی شناخت چھپانے کے لیے ماہی گیروں کا بھیس اختیار کیا تھا۔

جہاز پر عملے کے 19 ارکان سوار تھے۔ سکیورٹی حکام کے مطابق تمام ارکان جہاز کے محفوظ کمرے میں بند ہوگئے ہیں۔ تاہم ان کی موجودہ صورت حال اور اغوا کاروں کی آئندہ کارروائی کے بارے میں تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande