اے ایم یو کے سر راس مسعود ہال میں طلبہ کے لیے نئے ریڈنگ روم کا افتتاح
علی گڑھ, 28 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر راس مسعود ہال میں طلبہ کے لئے نیا ریڈنگ روم قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد آصف نے وارڈنز، ہال کے سینئر اراکین اور عملے کی موجودگی میں کیا۔مطالعہ گاہ میں ضروری فرنیچر، ای
افتتاح


علی گڑھ, 28 نومبر (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سر راس مسعود ہال میں طلبہ کے لئے نیا ریڈنگ روم قائم کیا گیا ہے جس کا افتتاح ہال کے پرووسٹ پروفیسر محمد آصف نے وارڈنز، ہال کے سینئر اراکین اور عملے کی موجودگی میں کیا۔مطالعہ گاہ میں ضروری فرنیچر، ایئر کنڈیشننگ اور نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

یہ سہولت اے ایم یو وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون کی منظوری اور مالی تعاون سے قائم کی گئی ہے۔ ہال انتظامیہ نے اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے میں سابق رجسٹرار جناب محمد عمران آئی پی ایس اور موجودہ رجسٹرار پروفیسر عاصم ظفر کے تعاون کو بھی سراہا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande