
نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز کاشی تمل سنگمم کے پانچویں ایڈیشن کے آغاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے تمل ناڈو اور ملک کے دیگر حصوں سے کاشی پہنچنے والے شرکا کا خیرمقدم کیا۔ اس سال سنگمم کا موضوع ’تِرُک کُرَل پَیلووم‘ (آئیے، تِرُک کُرَل سیکھیں) رکھا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تِرووَلّوَر کی تعلیمات انسانی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر اہم رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
وزیراعظم نے ہفتے کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں سنگمم کے آغاز پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تِرُک کُرَل کے 50 زبانوں میں ترجمے کے اجرا کو سراہا۔ ان زبانوں میں 10 غیر ملکی زبانیں بھی شامل ہیں۔ اس پہل سے عظیم شاعر و مفکر تِرووَلّوَر کے افکار نوجوانوں میں مزید مقبول ہوں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کاشی تمل سنگمم گزشتہ چند برسوں میں ثقافتی اور فکری تبادلے کے ایک متحرک پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ اس سے ’شریشٹھ بھارت‘ کے جذبے کو بھی تقویت ملی ہے۔
ہندوستان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی