انّ پورنا دیوی اور جینت چودھری نے ہریدوار میں ’نویہ 2.0‘ کا آغاز کیا
نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے امورِ خواتین و اطفال انّ پورنا دیوی اور وزیر مملکت برائے ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری (آزادانہ چارج) جینت چودھری نے مشترکہ طور پر ہریدوار میں واقع اتراکھنڈ سنسکرت سنستھان سے ’نویہ 2.0‘ کا آغاز کیا۔ وزارتِ
انّ پورنا دیوی اور جینت چودھری نے ہریدوار میں ’نویہ 2.0‘ کا آغاز کیا


نئی دہلی، 28 نومبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر برائے امورِ خواتین و اطفال انّ پورنا دیوی اور وزیر مملکت برائے ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری (آزادانہ چارج) جینت چودھری نے مشترکہ طور پر ہریدوار میں واقع اتراکھنڈ سنسکرت سنستھان سے ’نویہ 2.0‘ کا آغاز کیا۔

وزارتِ ہنرمندی کی ترقی و صنعت کاری نے ہفتہ کے روز ایک بیان میں بتایا کہ ’نویہ 2.0‘ کے تحت 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے مجموعی طور پر 100 اضلاع کو شامل کیا جائے گا۔ اس میں خصوصی طور پر ترقی کے خواہش مند اور دشوار گزار علاقوں پر توجہ دی جائے گی۔ اس پروگرام کے تحت اہلیت کی عمر کی حد 16 سے 18 سال کے بجائے بڑھا کر 16 سے 25 سال کردی گئی ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس پروگرام میں صنعتوں کی ضروریات کے مطابق ابھرتے ہوئے اور غیر روایتی شعبوں میں بھی تربیت فراہم کی جائے گی، جس سے روزگار، اپرنٹس شپ اور کاروبار شروع کرنے کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ضلع کی سطح پر اس پروگرام کے نفاذ کے لیے یکساں ’معیاری طریقہ کار‘ (ایس او پی) پر عمل کیا جائے گا۔ وہیں ’اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب‘ امیدواروں کو اندراج سے لے کر سرٹیفکیشن تک مدد فراہم کرے گا اور ان کی تربیت کی پیش رفت پر بھی نظر رکھے گا۔

اس پہل کا مقصد ابھرتے ہوئے شعبوں میں نوجوان خواتین کو ہنرمند بنانا اور ان کے لیے روزگار، اپرنٹس شپ اور کاروبار کے نئے راستے کھولنا ہے۔ اس کے ذریعے افرادی قوت میں خواتین کی شمولیت بڑھانے اور ’وکست بھارت 2047‘ کے لیے ’خواتین کی قیادت میں ترقی‘ کے تصور کو آگے بڑھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande