
علی گڑھ, 28 نومبر (ہ س)۔ ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی کے انجینئرنگ کے سال آخر کے 9 طلبہ کو میسرز شبھم فلیکسیبل پیکیجنگ مشینز پرائیویٹ لمیٹڈ، فریدآباد، ہریانہ نے کیمپس پلیسمنٹ مہم کے توسط سے منتخب کیا ہے۔
منتخب طلبہ میں المانہ انور (ایم ٹیک، الیکٹریکل-انسٹرومینٹیشن اینڈ کنٹرول)، گورو کمار (بی ٹیک، الیکٹریکل)، آکاش یادو (بی ای، الیکٹریکل)، اویس وارثی (بی ای، میکینیکل)، غلام محی الدین (بی ٹیک، میکینیکل)، ونش بھاردواج (بی ای، میکینیکل)، پرتیک گپتا (بی ٹیک، میکینیکل)، اونیش پرتاپ سنگھ (بی ای، میکینیکل) اور شیوم تومر (بی ای، میکینیکل) شامل ہیں۔
کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد مزمل اور ٹریننگ و پلیسمنٹ انچارج پروفیسر معینہ اطہر نے منتخب طلبہ کو مبارک باد پیش کی اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ