
علی گڑھ, 28 نومبر (ہ س)۔ جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج ، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ فارمیسی کے پروفیسر سید ضیاء الرحمٰن نے پی ایچ ڈی اسکالر شمس الدین کے ہمراہ سی ٹی یونیورسٹی، لدھیانہ میں منعقدہ سوسائٹی فار الٹرنیٹوز ٹو اینیمل ایکسپیریمنٹس، انڈیا کی نویں سالانہ کانفرنس میں شرکت کی۔
پروفیسر رحمٰن نے کانفرنس میں خطبہ دیا اور ‘‘تھری آرز، اخلاقیات اور ریگولیٹری سائنس’’ کے موضوع پر ایک سائنسی اجلاس کی صدارت کی، جبکہ شمس الدین نے ‘‘اعلیٰ طبی ادارے میں فارماکولوجی کی انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ تعلیم میں تھری آرز کے مکمل نفاذ کی ایک کامیاب مثال’’ کے عنوان سے پوسٹر پیش کیا۔
پروفیسر رحمٰن نے سوسائٹی فار الٹرنیٹوز ٹو اینیمل ایکسپیریمنٹس، انڈیا کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ انھوں نے 2023 میں جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج میں اس کی چھٹی سالانہ کانفرنس بھی منعقد کی تھی۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستھان سماچار / سید کامران علی گڑھ