مہادیو سٹہ ایپ معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، رائے پور، درگ، دھمتری سمیت دہلی میں چھاپے
رائے پور، 27 نومبر (ہ س)۔ مہادیو آن لائن سٹہ ایپ سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کی تحقیقات کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کی علی الصبح چھتیس گڑھ کے تین اہم اضلاع رائے پور، درگ-بھلائی اور دھمتری میں بیک و
مہادیو سٹہ ایپ معاملے میں ای ڈی کی بڑی کارروائی، رائے پور، درگ، دھمتری سمیت دہلی میں چھاپے


رائے پور، 27 نومبر (ہ س)۔ مہادیو آن لائن سٹہ ایپ سے حاصل ہونے والی غیر قانونی آمدنی اور منی لانڈرنگ کے نیٹ ورک کی تحقیقات کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کی علی الصبح چھتیس گڑھ کے تین اہم اضلاع رائے پور، درگ-بھلائی اور دھمتری میں بیک وقت بڑے پیمانے پر چھاپے مارے۔

صبح تقریباً 6 بجے مرکزی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کے ساتھ پہنچنے والی ای ڈی کی مختلف ٹیموں نے سرکاری افسران، ہوٹل کاروباریوں اور نجی اداروں کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس دوران سرمایہ کاری، جائیداد، بینک کھاتوں اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے متعلق دستاویزات کی باریک بینی سے جانچ کی گئی۔

تفتیشی ایجنسی کی مختلف ٹیموں نے ہوٹلوں، کاروباری اداروں اور نجی رہائش گاہوں پر پہنچ کر سرمایہ کاری، جائیداد، بینک کھاتوں اور ڈیجیٹل ریکارڈ سے متعلق کاغذات کی چھان بین کی۔ ریاستی دارالحکومت رائے پور کے جورہ علاقے میں واقع پارک شیرین کالونی میں جیل اور ہوم گارڈ محکمے میں مالی معاون کے عہدے پر تعینات راجندر سنگھ کی رہائش گاہ پر ای ڈی کی ٹیم نے تلاشی لی اور مالی لین دین سے متعلق دستاویزات کی جانچ کی۔

بھلائی میں ہوٹل کاروباری روہن ککرانی کی رہائش گاہ اور ان کے ’روہن پارک ہوٹل‘ میں بھی ای ڈی کی ٹیم نے دستاویزات کی جانچ کی۔ اس کے علاوہ درگ کے پلگاو¿ں علاقے میں واقع ایک معروف بڑے ہوٹل اور سوریہ وہار کے ایک بنگلے میں بھی مالی دستاویزات کی چھان بین کی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دھمتری میں تعینات ایڈیشنل کلکٹر اندرا نوین سنگھ دیوہاری کی رہائش گاہ پر بھی ای ڈی کی ٹیم پہنچی۔ دھمتری ضلع میں مہادیو آن لائن سٹہ ایپ کے اہم ملزم سوربھ چندراکر کے ایک رشتہ دار کے گھر اور اس سے منسلک دیگر ٹھکانوں پر بھی ای ڈی نے تحقیقات کیں۔

چھتیس گڑھ کے ساتھ ساتھ ای ڈی نے دہلی میں بھی بیک وقت کارروائی کی۔ دہلی کے لگژری کیٹرر راہل مکر، رئیل اسٹیٹ کاروباری شیلی گروور اور ان کے بیٹے مادھو گروور کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے۔

جمعہ کی یہ کارروائی گزشتہ دو دنوں کے دوران حاصل ہونے والے اہم سراغوں کا اگلا مرحلہ سمجھی جا رہی ہے۔ اس سے قبل ای ڈی نے رائے پور کی وی آئی پی روڈ پر واقع سات بڑے ہوٹلوں اور پنڈری کے ایک کلب میں بھی جانچ کی تھی۔

تازہ چھاپہ ماری کے دوران ضبط کی گئی دستاویزات یا کارروائی کی مخصوص وجوہات کے بارے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان یا پریس ریلیز جاری نہیں کی گئی ہے۔ ایجنسی کی ٹیمیں فی الحال مختلف مقامات پر تحقیقات میں مصروف ہیں اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد ہی اس کی تفصیلات باضابطہ طور پر سامنے آنے کی توقع ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande