
کانپور، 27 نومبر (ہ س)۔ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سرکاریہ واہ دتاتریہ ہوسابلے نے جمعہ کو اتر پردیش کے کانپور میں برجندر سوروپ پارک میں ’ہندو اسپرچوئل سروس فاو¿نڈیشن‘ کے زیر اہتمام منعقدہ سیوا میلے سے خطاب کیا۔ انہوں نے بے لوث خدمت، ماحولیات کے تحفظ اور ثقافتی اقدار کے فروغ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی تہذیبی اور خاندانی روایات و اقدار کو برقرار رکھنا چاہیے۔
اس پروگرام کی ستائش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سماج میں خدمت کے جذبے کے ساتھ کام کرنے کا اعتماد پیدا کرنا ہی سیوا میلے کا بنیادی مقصد ہے۔ ہندوستان کی سرزمین نے ہمیشہ پوری دنیا کو مذہب، روحانیت اور انسانیت کا پیغام دیا ہے۔ ملک کے 36 مقامات پر منعقد کیے جا رہے یہ سیوا میلے بھی سماج میں اسی خدمت کے جذبے اور خود اعتمادی کو بیدار کرنے کا ذریعہ ہیں۔ اس سے قبل سرکاریہ واہ نے سیوا میلے میں لگائی گئی نمائش اور مختلف اسٹالوں کا معائنہ بھی کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستھان سماچار / عطاءاللہ