نیپال کے توانائی کے شعبے میں ٹاٹا پاور سرمایہ کاری کرے گی، وزیر توانائی وراج بھکت شریشٹھ سے ملاقات
کاٹھمنڈو، 27 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے توانائی کے شعبے کی ترقی اور مستقبل کی معاشی نمو کو رفتار دینے کے لیے بھارت کی ٹاٹا پاور اور نیپال کے چودھری گروپ (سی جی) نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ چودھری گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر نروان چودھری نے ٹا
ٹاٹا پاور


کاٹھمنڈو، 27 نومبر (ہ س)۔ نیپال کے توانائی کے شعبے کی ترقی اور مستقبل کی معاشی نمو کو رفتار دینے کے لیے بھارت کی ٹاٹا پاور اور نیپال کے چودھری گروپ (سی جی) نے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

چودھری گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر نروان چودھری نے ٹاٹا پاور کے منیجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر (ایم ڈی و سی ای او) پرویر سنہا کے ہمراہ سنگھ دربار میں توانائی، آبی وسائل و آبپاشی کے وزیر وراج بھکت شریشٹھ سے ملاقات کی۔

نروان چودھری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر اس ملاقات کی تفصیلات شیئر کیں۔ انہوں نے توانائی کے شعبے کے بارے میں وزیر شریشٹھ کی معلومات اور تعاون کے لیے ان کے مثبت رویے کو سراہا۔

چودھری نے کہا کہ سی جی انرجی اور ٹاٹا پاور نیپال میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور معاشی نمو کے اگلے مرحلے کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر لکھا، ”ٹاٹا پاور اور سی جی انرجی نیپال کی آئندہ ترقی اور معاشی نمو کو توانائی فراہم کرنے کے لیے پ±رعزم ہیں۔“

توقع ہے کہ دونوں گروپوں کے درمیان مجوزہ تعاون سے نیپال کے توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور طویل مدتی تزویراتی شراکت داری کے امکانات کو تقویت ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستھان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande